• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ملامنصورکومقامی رہائشی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیاگیا

شائع June 2, 2016
افغان طالبان کے سابق امیر ملا اختر محمد منصور—۔فائل فوٹو/ رائٹرز
افغان طالبان کے سابق امیر ملا اختر محمد منصور—۔فائل فوٹو/ رائٹرز

کوئٹہ: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کے مطابق افغان طالبان کے سابق امیر ملا اختر منصور کو نہ صرف پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلکہ ولی محمد کے نام سے مقامی رہائشی سرٹیفکیٹ (لوکل ریزیڈنٹ سرٹیفکیٹ) بھی جاری کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق تحقیقات کے دوران بلوچستان کے ضلع قلعہ عبدللہ سے مذکورہ سرٹیفکیٹ ملا،جس پر ولی محمد (ملا اختر منصور) کا نام درج ہے، جس کا تعلق کاکڑ قبیلے سے ہے۔

یہ پڑھیں؛ ’افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور ہلاک

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ 21 مئی کو طالبان کے امیر اختر منصور اور ان کے ڈرائیور محمد اعظم بلوچستان کے علاقے امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

افغان طالبان کے امیر کو 1999 میں پاکستانی دستاویزات جاری کی گئیں، جس پر ضلع قلعہ عبداللہ کے ڈپٹی کمشنر حافظ محمد طاہر کے دستخط موجود ہیں۔

حکام نے بتایا کہ سرٹیفکیٹ کے اجراء کے حوالے سے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: ملامنصورشناختی کارڈمعاملہ:نادرا کا’اہم کردار‘گرفتار

واضح رہے کہ ملا اختر منصور کے شناختی کارڈ کے فارم پر تصدیقی دستخط کرنے کے حوالے سے حافظ طاہر کے خلاف پہلے ہی انکوائری کی جارہی ہے۔

یہ خبر 2 جون 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

foolnstupid Jun 02, 2016 03:28pm
our officers are most often signing authorities. They sign a document if it is signed by a subordinate/clerk or Munshi. In most cases they do not know the facts. This is most possible in this case as well. The government must check who others signed the document.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024