• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

اسلام آباد میں آندھی اور بارش، 5 افراد ہلاک

شائع June 1, 2016 اپ ڈیٹ June 2, 2016

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز آندھی اور بارش کے باعث کم سے کم 5 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں 148 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی سے کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے، جس کے بعد جڑواں شہروں کے 70 فیصد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شدید آندھی آئی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کی پروازوں کی آمدورفت متاثر ہوئی اور دارالحکومت آنے والی پروازوں کا رخ ہنگامی طور پر لاہور کی جانب موڑ دیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ مارگلہ ٹاؤن میں گھر کی چھت گرنے سے ماں اور 2 بیٹیاں جبکہ ایف 7 اور بہارہ کہو میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔

ادھر پولی کلینک میں 40 زخمیوں کو طبی امداد کیلئے لایا گیا جبکہ پمز ہسپتال میں 10 زخمی لائے گئے تھے۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے— فوٹو: آن لائن
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے— فوٹو: آن لائن

اسلام آباد میں شدید آندھی سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے— فوٹو: آن لائن
اسلام آباد میں شدید آندھی سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے— فوٹو: آن لائن

وفاقی دارالحکومت میں 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی اندھی کے بعد کا منظر— فوٹو: آن لائن
وفاقی دارالحکومت میں 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی اندھی کے بعد کا منظر— فوٹو: آن لائن

جڑواں شہروں میں شدید آندھی سے ہونے واللی تباہی کا ایک منظر — فوٹو: آن لائن
جڑواں شہروں میں شدید آندھی سے ہونے واللی تباہی کا ایک منظر — فوٹو: آن لائن

اسلام آباد میں شدید آندھی کے باعث 5 افراد ہلاک ہوئے — فوٹو: آن لائن
اسلام آباد میں شدید آندھی کے باعث 5 افراد ہلاک ہوئے — فوٹو: آن لائن

اسلام آباد میں آندھی کے باعث تباہی کا ایک منظر، پی آئی اے نے پروازیں معطل کردیں — فوٹو: آن لائن
اسلام آباد میں آندھی کے باعث تباہی کا ایک منظر، پی آئی اے نے پروازیں معطل کردیں — فوٹو: آن لائن

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Khan Jun 02, 2016 11:05pm
السلام علیکم چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان سے اپیل ہے کہ کراچی کی طرح ملک بھر سے بل بورڈز کا خاتمہ کیا جائے، کراچی میں کچھ بل بورڈز ہٹا دیے گئے ہیں مگر پوری کارروائی کے بعد شہر بہت خوبصورت لگے گا، جبکہ شہریوں کی زندگی بھی محفوظ رہے گی۔والسلام خیرخواہ