• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بلاول کو ایکشن میں دیکھ کر ہیلری کلنٹن خوش

شائع June 1, 2016
ہیلری کلنٹن—۔فائل فوٹو/ اے پی
ہیلری کلنٹن—۔فائل فوٹو/ اے پی

ملتان: امریکی صدارت کی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن، جی ٹی روڈ پر کارکنوں کی جانب ہاتھ ہلاتے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دیکھ کر متاثر ہوگئیں۔

ہیلری نے سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کو ٹیکسٹ میسج بھیجا، جس میں ان کا کہنا تھا، 'میں نے ابھی بلاول کو ٹی وی پر دیکھا، وہ بالکل اپنی والدہ جیسے لگتے ہیں'۔

ہیلری نے مزید لکھا، 'انھیں (بلاول کو) بتایئے گا کہ میں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ جو کامیابی ان کی والدہ حاصل کرنا چاہتی تھیں، بلاول ضرور حاصل کرلیں گے۔'

یوسف رضا گیلانی نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں ہیلری کلنٹن کا خط منگل کے روز موصول ہوا۔

اس سے قبل پیر کو بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد سے آزاد جموں و کشمیرکے شہر میرپور تک اپنا پہلا روڈ شو کیا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے نوجوان چیئرمین نے بہادری کا مظاہرہ کیا اور اپنی گاڑی سے باہر آکر لوگوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، ہیلری کلنٹن کے جذبات پر مشکور نظر آئے۔

گیلانی نے جواباً ہیلری کو لکھا، 'آپ کی جانب سے ایسے حوصلہ افزا الفاظ سن کر خوشی ہوئی، میں نے آپ کے جذبات بلاول بھٹو زرداری تک پہنچا دیئے ہیں اور وہ آپ کی جانب سے حوصلہ افزائی پر بہت خوش ہیں، آپ پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کی ایک مستقل دوست رہی ہیں، ہم بہت جلد آپ کو بحیثیت صدر دیکھنے کے خواہش مند ہیں اورہماری دعا ہے کہ آپ آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوں'۔

یہ خبر یکم جون 2016 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024