• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

سنجے دت اور سلمان خان کے تعلقات کیوں خراب ہوئے؟

شائع May 30, 2016
— فوٹو بشکریہ ہندوستان ٹائمز
— فوٹو بشکریہ ہندوستان ٹائمز

بولی وڈ اداکار سنجے دت اور دبنگ خان سلمان طویل عرصے سے بہترین دوست سمجھے جاتے ہیں مگر اب لگتا ہے کہ دونوں کے تعلقات سردمہری کا شکار ہوگئے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق سلمان خان اور سنجے دت اب اچھے دوست نہیں رہے اور دونوں کے درمیان تنازع کا باعث دبنگ خان کی منیجر بنی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جیل سے رہائی کے بعد سنجے دت کو سلمان خان نے مشورہ دیا تھا کہ بولی وڈ میں کام کے حصول کے لیے ان کی منیجر ریشماں سیٹھی کو اپنے پاس رکھ لیں۔

سنجے دت نے اس مشورے کو تسلیم کیا اور ریشماں کو اپنا منیجر بنالیا تاہم مہینوں کے انتظار کے باوجود بولی وڈ کے منا بھائی کو کوئی کام نہ مل سکا۔

جب سنجے دت نے بولی وڈ حلقوں سے معلومات حاصل کی تو معلوم ہوا کہ ریشماں نے پروڈیوسرز کے سامنے ان کا اتنا زیادہ معاوضہ بتاتی ہیں کہ وہ ان کی جگہ دوسرے اداکاروں کو اپنی فلموں کا حصہ بنالیتے ہیں۔

اس کے بعد سنجے دت نے ریشماں کو برطرف کردیا اور سلمان خان کو بہت برا لگا کہ ان کے مشورے کو اہمیت نہیں دی گئی۔

اسی طرح رنبیر کپور کو سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ ہونے پر بھی دونوں دوستوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ سلمان خان اور ان کے خاندان نے ہمیشہ سنجے دت کا ساتھ دیا تھا اور ان کی جیل سے رہائی پر دبنگ خان نے ایک پارٹی کا انعقاد بھی کیا۔

1993 کے ممبئی دھماکوں کے مقدمے میں غیرقانونی ہتھیار رکھنے کے الزام پر 5 سال قید کی سزا کاٹنے کے بعد سنجے دت کو رواں سال فروری میں رہا کیا گیا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024