• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
شائع May 28, 2016 اپ ڈیٹ December 28, 2017

ہروقت تھکاوٹ کا سبب بننے والی عادتیں

کیا آپ ہر وقت خود کو تھکاوٹ کا شکار محسوس کرتے ہیں یا کوئی کام کرتے ہوئے بھی تھکن کا احساس غالب آجاتا ہے؟ اگر واقعی ایسا ہے تو یہ صرف نیند کی کمی نہیں جو آپ کو توانائی سے محروم کررہی ہوتی ہے بلکہ چند چھوٹی چھوٹی چیزیں بھی جسمانی اور ذہنی طور پر آپ پر بھاری پڑتی ہیں۔

یہ وہ خراب عادتیں ہوتی ہیں جو طرز زندگی کو متاثر کرکے آپ کو تھکاوٹ کا ایسا شکار بنادیتی ہیں کہ زندگی کے ہر شعبے میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔

ورزش سے دوری

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اگر تو آپ اپنی جسمانی توانائی کو بچانے کے لیے ورزش سے جان چھڑاتے ہیں تو یہ سوچ آپ پر ہی بھاری پڑسکتی ہے، ایک امریکی تحقیق کے مطابق صحت مند مگر سست طرز زندگی کے عادی بالغ افراد اگر ہفتہ بھر میں تین بار صرف بیس منٹ کی ورزش کو معلوم بنالیں تو وہ خود کو توانائی زیادہ بھرپور اور تھکاوٹ کا کم شکار ہوتے ہیں، معمول کی ورزشی جسمانی مضبوطی بڑھاتی ہے جبکہ آپ کا نظام قلب زیادہ موثر طریقے سے کام کرنے لگتا ہے۔

پانی کا کم استعمال

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ڈی ہائیڈریشن یا پانی کی معمولی سی یعنی صرف دو فیصد کمی بھی توانائی کے ذخیرے پر اثر انداز ہوتی ہے، یہ ڈٰ ہائیڈریشن خون کی مقدار کو کم کردیتی ہے جس سے وہ گاڑھا ہوجاتا ہے، اس کے نتیجے میں دل کی کارکردگی بھی کم ہوجاتی ہے اور آپ کے پٹھوں اور اعضاءکو آکسیجن کی فراہم کم ہوجاتی ہے جس کا نتیجہ تھکاوٹ کی شکل میں نکلتا ہے۔

آئرن کا ناکافی استعمال

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

جسم میں آئرن کی کمی آپ کو کمزور، توجہ کی صلاحیت سے محروم، سست اور چڑچڑا بنادیتا ہے، جس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ آئرن کی کمی سے خلیات اور مسلز کو آکسیجن کو کم ملتی ہے جو تھکاوٹ کا سب بنتے ہیں، اور اس کی مستقل کمی مختلف سنگین امراض کا سبب بن سکتی ہے، تاہم سبز پتوں والی سبزیاں، انڈوں، نٹس اور وٹامن سی سے بھرپور اشیاءکے استعمال سے اس سے بچا جاسکتا ہے۔

کمالیت پسندی

اے پی فائل فوٹو
اے پی فائل فوٹو

ہر چیز میں پرفیکٹ نظر آنا یا کمالیت پسندی درحقیقت ایک ناممکن چیز ہے جس کے لیے آپ کو زیادہ محنت اور ضرورت سے زیادہ دورانیے تک کام کرنا پڑتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق اگر کوئی ایسے مقاصد کو اپنا ہدف بنالے جن کا حصول ناممکن ہو تو آخر میں آپ اپنی زندگی سے غیرمطمئن نظر آئیں گے، جو بعد میں ذہنی تھکاوٹ اور اس کے بعد ہر وقت سست بنانے کا سبب بن جائے گا۔

غیر ضروری فکریں

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اگر آپ کو باس کے طلب کرنے پر یہ ڈر لگے کہ وہ آپ کو برطرف کردے گا یا آپ آپ اپنی سائیکل کو چلانے سے پہلے حادثے کے خیال سے خوفزدہ ہوجائیں تو آپ بدترین نتائج والی سوچ کے حامل شخص ہیں، ہر وقت دہشت کا احساس آپ کو ذہنی طور پر مفلوج کرکے رکھ دے گا اور جسمانی طور پر بھی آپ کسی کام کے نہیں رہیں گے، مراقبے، گھر سے باہر نکلنے، ورزش یا اپنے خدشات دوستوں سے شیئر کرنے سے آپ کافی حد تک اس عارضے سے نجات پاسکتے ہیں۔

ناشتہ نہ کرنا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

رات کو کھانے کے بعد سونے کے دوران آپ کا جسم اس سے حاصل ہونے والی توانائی کو خون کی پمپنگ اور آکسیجن کو پھیلانے کے لیے استعمال کرتا رہتا ہے، تو جب آپ اٹھتے ہیں آپ کو ناشتے کی شکل میں اپنی توانائی کے ایندھن کو دوبارہ بھرنے کی ضرورت ہوتی ہے، جسے چھوڑ دینا آپ کو کاہلی یا سستی کا شکار کردیتا ہے۔

جنک فوڈ پر زندگی گزارنا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

بہت زیادہ چینی یا سادہ فائبر والی غذائیں جسم میں بلڈ شوگر کو بڑھا دیتا ہے اور اس میں کچھ دیر بعد اچانک ہی نمایاں کمی بھی آجاتی ہے، یہ اتار چڑھاﺅ آپ کو تھکاوٹ کا شکار بنادیتا ہے، متوازن غذا کا استعمال ہی دن بھر آپ کو چاق و چوبند رکھنے کے لیے اہم ثابت ہوتا ہے۔

انکار نہ کرپانا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اکثر لوگ اپنے کاموں کے لیے آپ کی توانائی اور خوشی کو خرچ کرنے کی درخواست کرتے ہیں، خاص طور پیاروں سے ہٹ کر ایسا کوئی شخص جسے آپ زیادہ پسند بھی نہ کرتے ہوں اور پھر بھی اس کے کام کو انکار نہ کرسکیں یہ چیززیادہ بدترین ثابت ہوتی ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ آپ کو ہر وقت افسردہ اور غصے میں رہنے کا سبب بنادیتی ہے۔

بے ترتیب دفتر

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

دفتر کی بے ترتیب ذہنی تھکاوٹ کا باعث بنتی ہے جو آپ کی توجہ کی صلاحیت اور اطلاعات کے تجزیے کی دماغی صلاحیت کو محدود کردیتی ہے، ہر دن کے اختتام پر اپنی دفتری چیزوں کو ترتیب سے نہ رکھنے پر اگلے روز کا آغاز تھکاوٹ کے بڑھنے کے احساس کے ساتھ ہوگا۔

تعطیلات کے دوران کام کرنا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

گھر میں آرام کے دوران ای امیل کو چیک کرنے سے جسمانی توانائی سے محروم ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، ٹیکنالوجی سے دوری اختیار کرکے اپنے ذہن اور جسم کو دفتری امور سے آزاد چھوڑ دینا آپ کے کام کو ہی بہتر اور مضبوط بناتا ہے۔

سونے کے وقت موبائل فون کا استعمال

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

سونے کی جگہ پر ایک ٹیبلیٹ، اسمارٹ فون یا لیپ ٹاپ کی روشنی آپ کے جسم کے قدرتی شب روزہ تبدیلی کے لیے مضر ثابت ہوتی ہے کیونکہ اس سے وہ ہارمون متاثر ہوتا ہے جو نیند کو ریگولیٹ کرنے کا کام کرتا ہے، جس کے نتیجے میں نیند متاثر ہوتی ہے اور دن کا آغاز تھکاوٹ کے احساس کے ساتھ ہوتا ہے۔

کیفین پر انحصار

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اپنے دن کا آغاز کافی یا چائے سے کرنا کافی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے، درحقیقت دن میں تین کپ کافی آپ کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے مگر کیفین کا بہت زیادہ استعمال نیند اور جاگنے کے سائیکل کو بری طرح متاثر کرتا ہے، جس کے نتیجے میں دن بھر تھکاوٹ کا احساس غالب رہتا ہے۔

تعطیل کے روز دیر تک جاگنا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ہفتے کو رات بھر جاگ کر اتوار کی صبح سونا اس روز کی شب کو سونا مشکل بنادیتا ہے اور پیر کی صبح کا آغاز نیند کی کمی سے ہوتا ہے اور جیسا کہ سب کو معلوم ہی ہے کہ نیند کی کمی انسانی جسم سے توانائی نچوڑ تھکن کا احساس بڑھا دیتا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (21) بند ہیں

Kamran May 28, 2016 09:56pm
Very good and reality based info. Not doing excercise is one of the main factor of all-time-tired feeling.
abdul latif May 29, 2016 01:58am
informative blog
Muhammad Qaiser Awan May 29, 2016 07:02am
Nice and informative. Dear writer kindly write an article about technology which used in world wide cities.
Muhammad Arlan May 29, 2016 11:44am
Very nice, informative and reality based topic present in an excellent way.
MUHAMMAD JAWAD TAHIR May 29, 2016 05:30pm
Very nice information.bundel of thanks.
Aizaz Malik May 29, 2016 06:59pm
Really Informative
umaima javed May 29, 2016 08:17pm
very much informativ thn
KH May 30, 2016 10:30am
Very useful article and appreciating Dawn Urdu efforts...
mohammed abdulkhadeer May 30, 2016 01:56pm
Lot of thanks and very good information
mohammed abdulkhadeer May 30, 2016 01:59pm
Very nice information lot of thanks we will follow above description
Mehboob Ali May 30, 2016 02:12pm
تعریف کے قابل ہیں ڈان کی سائیٹ اورآرٹیکل اردو میں ہو تو کیا بات ہے
shamaun khushi May 30, 2016 02:56pm
very nice information, i agree with you,
Uzair Ahmed May 31, 2016 01:53pm
Aesa lagata hy k ye article me habit k bare me likha hy :)
Uzair Ahmed May 31, 2016 01:55pm
Is liye mere liye ye article bohat important hy
Sarfraz nawaz May 31, 2016 08:45pm
very nice,too much informative,so thanks
Riffat Jun 01, 2016 02:08am
Hello Very nice and useful can you please tell me how to control dibeats.
Rehan shah Jun 01, 2016 09:35am
very good ideas from today we start (thanks)
Dr.Afzaal Malik Jun 13, 2016 01:38am
باقی بہت فائدہ مند مضمون ہے۔ بہت سے امور سے ایک بار پھر آگاہی ہوئی۔ لیکن کیا کریں رات ٹی وی پر اگر مرغوں کی لڑائی دیکھ لی جائے تو ہمارا بھی خون گرم ہو جاتا ہے ۔ اس سے بھی اکثر رات دیر تک نیند نہیں آتی۔ عجیب سا غصہ عجیب سی بے چینی ہوتی ہے۔ کیا انسان اتنا بھی جھوٹ بول سکتا ہے اور وہ بھی انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ ۔ بس یہی سوچ سوچ کر اکثر نیند نہیں آتی۔
Dr.Afzaal Malik Jun 13, 2016 02:48am
آپ نے جو کہا ہے بالکل ٹھیک ہے۔ اب خوش
qaisir Aug 07, 2016 07:21pm
productive information
nasir Dec 29, 2017 01:06am
Awesome article, extremely informative.