• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

آئیفا نامزدگیاں: ’باجی راؤ مستانی‘ سب سے آگے

شائع May 28, 2016
فوٹو/ پبلسٹی
فوٹو/ پبلسٹی

ہندوستان کے سب سے بڑے ایوارڈز انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) کا انتظار بولی وڈ کی ہر شخصیت کو رہتا ہے اور اب اس کی نامزگیاں سامنے آگئی ہیں۔

اس سال کے ایوارڈز میں گزشتہ سال کی ریلیز فلم ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’بجرنگی بھائی جان‘ کافی آگے نظر آئیں۔

مزید پڑھیں: فلم فئیر ایوارڈز:'باجی راؤ مستانی' اور 'پیکو' سرفہرست

فلم ’باجی راؤ مستانی‘ 8 زمروں میں نامزد ہوئی جس میں بہترین ہدایت کار، بہترین اداکارہ اور بہترین اداکار شامل ہیں جبکہ ’بجرنگی بھائی جان‘ کو 7 نامزگیاں دی گئی ہیں۔

دپیکا پڈوکون کی ایک اور کامیاب فلم ’پیکو‘ کو بھی اس ایوارڈ شو میں 6 مختلف زمروں میں نامزد کیا گیا ہے۔

’باجی راؤ مستانی‘ اور ’بجرنگی بھائی جان‘ کے علاوہ فلم ’پیکو‘، ’تلوار‘ اور ’تنو ویڈز منو‘ کو بہترین فلم کے زمرے میں نامزدگی حاصل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: حیدر کے نام 5 آئی فا ایوارڈز

دپیکا کے ساتھ ساتھ پریانکا چوپڑا، شردہا کپور اور کنگنا رناوٹ بھی بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے مدمقابل ہیں۔

اس سال کے ایوارڈ شو سپین میں منعقد کیے جائیں گے جس کی میزبانی اداکار فرحان اختر اور شاہد کپور کرنے جارہے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024