• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

عدنان ملک کی ٹی وی پر واپسی

شائع May 28, 2016
پاکستانی اداکارہ میرا سیٹھی، عدنان ملک اور ماورا حسین — فوٹو/ فائل
پاکستانی اداکارہ میرا سیٹھی، عدنان ملک اور ماورا حسین — فوٹو/ فائل

پاکستانی ہدایت کار اور اداکار عدنان ملک ایک طویل عرصے سے ٹی وی سے دور تھے اور اب آخر کار ایک نئے ڈرامے ’جپسی‘ (Gypsy) کے ساتھ واپسی کر رہے ہیں۔

عدنان ملک تقریباً دو سال سے کسی ڈرامے میں کام کرتے نظر نہیں آئے، ان کا آخری ڈرامہ ’صدقے تمہارے‘ تھا جسے شائقین کی بھر پور داد وصول ہوئی تھی۔

اس ڈرامے میں ان کے ساتھ ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

عدنان ملک اپنے نئے ڈرامے میں ایک فوٹوگرافر کا کردار ادا کرنے جارہے ہیں اور ان کے مطابق یہ کردار کافی دلچسپ اور منفرد ہوگا۔

’جپسی‘ میں عدنان ملک کے ہمراہ پاکستانی اداکارہ میرا سیٹھی نظر آئیں گی جبکہ ماورا حسین کی کاسٹنگ بھی متوقع ہے۔

عدنان کا ڈان امیجز سے اپنے نئے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس ڈرامے میں وہ ’سکندر‘ نامی فوٹوگرافر کا کردار ادا کرنے جارہے ہیں جو حقیقت میں بھی ان سے کافی ملتا ہے۔

اس ڈرامے کی کہانی فائزہ افتخار، پروڈکشن مومنہ درید جبکہ ہدایتکاری سراج الحق نے دی ہے۔

’جپسی‘ رواں سال کے آخر میں ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024