• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

سونم کی بہن کی فلم میں کرینہ کا 'بڑا' کردار

شائع May 27, 2016
بولی وڈ اداکارہ سونم کپور اور کرینہ کپور — فوٹو/ فائل
بولی وڈ اداکارہ سونم کپور اور کرینہ کپور — فوٹو/ فائل

بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کا شمار انڈسٹری کی کامیاب اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے اور وہ کسی بھی فلم میں ہمیشہ اہم اور مرکزی کردار کا ہی مطالبہ کرتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ سونم کپور کو اپنی ہی بہن کی فلم میں اب کرینہ سے چھوٹا کردار ادا کرنا پڑے گا۔

بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق سونم کپور کی بہن ریہا کپور بہت جلد ایک فلم ’ویرا دی شادی‘ بنانے جارہی ہیں جس میں چار اداکاراؤں کو کاسٹ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کرینہ پاکستانی فلم میں؟

ظاہر ہے سونم تو اپنی بہن کی فلم میں کام کرنے پر فوری راضی تھیں تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اس فلم میں مرکزی کردار ادا نہیں کریں گی۔

رپورٹس کے مطابق اس فلم میں کرینہ کپور کو مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرلیا گیا ہے، سونم اور کرینہ کے ہمراہ سوارا بھاسکر اور شیکاہ تلسانی بھی معاون کردار ادا کریں گی۔

فلم ’ویرا دی شادی‘ چار دوستوں کی زندگی پر مبنی ہوگی جو ایک روڈ ٹرپ پر نکلتی ہیں، فلم میں ان دوستوں کی کہانی انہیں آخر میں کسی ایک کی شاندار شادی پر لے آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سونم کپور پاکستان آنے کی خواہشمند

واضح رہے کہ کرینہ کپور کی آخری ریلیز فلم ’کی اینڈ کا‘ کو ملا جلا ردعمل موصول ہوا تھا تاہم فلم میں کرینہ کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا تھا۔

فلم ’ویرا دی شادی‘ کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال جولائی میں کیا جائے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024