• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ورزش 13 اقسام کے کینسر سے بچائے

شائع May 26, 2016
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو

کینسر ایک جان لیوا مرض ہے جو اب قابل علاج تو ہے مگر وہ بھی اس صورت میں اگر اس کی جلد تشخیص ہوجائے اور تھراپی کا مرحلہ بھی کافی مشکل ہوتا ہے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ روزانہ کچھ دیر کی ورزش آپ کو 13 اقسام کے کینسر سے تحفظ دے سکتی ہے؟

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

نارتھ کیرولائنا یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران 14 لاکھ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا اور درجنوں رضاکاروں کو چہل قدمی، تیراکی یا دوڑنے جیسی ورزشوں کی ہدایت کی گئی۔

11 سال تک ان رضاکاروں کا جائزہ لینے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ جسمانی طور پر زیادہ متحرک ہوتے ہیں ان میں 13 اقسام کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ورزش کے نتیجے میں غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ 42 فیصد، جگر کے کینسر کا 27 فیصد، پھیپھیڑوں کے کینسر کا 26 فیصد، گردوں کے کینسر کا 23 فیصد، معدے کے کینسر کا 22 فیصد، مادر رحم کے کینسر کا 21 فیصد، آنتوں کے کینسر کا 16 فیصد، گردن اور سر کے کینسر کا 15 فیصد، مثانے کے کینسر کا 13 فیصد اور بریسٹ کینسر کا خطرہ 10 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ مجموعی طور پر جسمانی طور پر زیادہ متحرک رہنا ہر قسم کے کینسر کا خطرہ 7 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جسمانی سرگرمیاں کینسر کی روک تھام اور اس مرض کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کے لیے کنجی کی حیثیت رکھتی ہیں۔

مزید پڑھیں : کینسر کی نشاندہی کرنے والی 10علامات

تاہم تحقیق میں یہ نہیں بتایا گیا کہ روزانہ کتنی ورزش کرنے کی ضرورت ہے یا زندگی کے کس دور میں لوگ ورزش شروع کرکے یہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ ان سوالات کے جوابات کے لیے مزید تحقیق کی جائے گی۔

یہ تحقیق طبی جریدے جرنل جاما انٹرنل میڈیسین میں شائع ہوئی۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024