• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ثنا جاوید بھی فلم میں کاسٹ

شائع May 26, 2016
پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید — فوٹو/ فائل
پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید — فوٹو/ فائل

پاکستانی ڈرامے ’پیارے افضل‘ سے پذیرائی حاصل کرنے والی اداکارہ ثنا جاوید بہت جلد ہدایت کار عامر محی الدین کی رومانوی فلم سے ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

ڈان کی ایک خبر کے مطابق ہدایت کار کا کہنا تھا ’یہ موسیقی پر مبنی فلم ہے جس میں کلاسیکی قوالی اور پاپ میوزک کو پیش کیا جائے گا، ساتھ میں رومانوی کہانی بھی اس میں شامل ہے‘۔

اس فلم کی کہانی اختر قیوم کی تحریر ہے جس کی شوٹنگ اگست میں شروع کی جائے گی، فلم کی کاسٹ میں اب تک صرف ثنا کا نام سامنے آیا ہے۔

ثنا کا اپنے کردار کے حوالے سے کہنا تھا ’فلم میں میرا کردار ایک سرپرائز ہے اور میں چاہتی ہوں مداح اس کا انتظار کریں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اداکاری کرنے کا بے حد شوق ہے، کیوں کہ یہ ان کی ڈیبیو فلم ہے اس لیے وہ اس میں کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

فلم کا نام اب تک سامنے نہیں آیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024