• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

ایسے ایسے سوالات

شائع May 26, 2016

فیلڈ میں "ذرا ہٹ کے" کے بارے میں بھی مجھ سے بکثرت ایسے سوالات ہوتے ہیں جو خود بھی ذرا ہٹ کے ہوتے ہیں۔

مثلاً یہ کہ ہم ایسی آسانی سے کیسے بڑی بڑی نازک باتیں کر لیتے ہیں، کیا خوف محسوس نہیں ہوتا؟ کیا کبھی کسی نامعلوم نمبر سے فون تو نہیں آیا؟ کیا کوئی گاڑی یا موٹر سائیکل تو کبھی پیچھے نہیں لگی؟ احتیاط کیا کریں، دیواروں کے بھی کان ہوتے ہیں۔

چینل مالکان کا پریشر تو ضرور آتا ہوگا؟ کیا؟ آپ اپنے موضوعات خود چنتے ہیں، ڈونٹ ٹیل می، نہیںںںںںں۔ آپ لوگ اتنی ریسرچ کیسے کر لیتے ہیں؟ اس کے لیے تو بہت پڑھنا پڑھتا ہوگا۔ یہ اندر کی خبر آپ کو کیسے پتہ چل جاتی ہے؟

اچھا سچ سچ بتائیں، آپ ضرار اور مبشر سٹوڈیو سے باہر بھی اتنا ہی ہنسی مذاق کرتے ہیں؟ آپ کیا بچپن کے دوست ہیں؟ آپ کا ضرار سے کیا پرابلم ہے؟ آپ لوگ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کیوں کرتے ہیں؟

اچھا یہ بتائیں آپ میں سب سے زیادہ پڑھا لکھا کون ہے؟ مجھے تو ضرار شکل سے بہت پڑھاکو لگتا ہے۔ کھوڑو کیا گجراتی ہوتے ہیں؟ آپ نے بھی کچھ کتابیں وغیرہ تو ضرور پڑھی ہوں گی۔ بتائیں نا سچی سچی۔

یہ مبشر زیدی سو لفظوں کی کہانی والے ہی ہیں نا؟ نہیں؟ تو پھر وہ والے مبشر زیدی کا یہ والے مبشر زیدی سے کیا رشتہ ہے؟

آپ کا پروگرام کسی روز بھی بند ہوجائےگا، شرط لگالیں۔

کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا.

وسعت اللہ خان

وسعت اللہ خان سینیئر صحافی و کالم نگار، اور ڈان نیوز کے پروگرام 'ذرا ہٹ کے' کے شریک میزبان ہیں۔

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (3) بند ہیں

ایاز احمد لغاری May 26, 2016 03:32pm
بہت خوب وسعت اللہ خان صاحب! ویسے آپ کا پروگرام دیگر ٹی وی پروگراموں سے مختلف کیوں ہے؟ کہیں اس کے پیچھے کوئی بیرونی قوت تو شامل نہیں۔۔۔۔ یہ بھی سوال اکثر اٹھایا جاتا ہے۔۔۔۔؟؟؟
Bj May 26, 2016 05:15pm
Nice . . . Really good to see you at Dawn Urdu.
Barkatullah May 26, 2016 06:38pm
Wah.. Nice to see you on Dawn. Waiting for the next one Sir.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024