• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'بٹر جوانی': متھیرا کی مداحوں کو عیدی؟

شائع May 26, 2016
متھیرا ہدایت کار فیصل بخاری کی فلم 'بلائنڈ لو' سے ڈیبیو کرنے جارہی ہیں —۔
متھیرا ہدایت کار فیصل بخاری کی فلم 'بلائنڈ لو' سے ڈیبیو کرنے جارہی ہیں —۔

پاکستانی اداکارہ و ماڈل متھیرا ہدایت کار فیصل بخاری کی فلم 'بلائنڈ لو' کے ساتھ لولی وڈ ڈیبیو کرنے جارہی ہیں جس میں ان کا ایک آئٹم سانگ 'بٹر جوانی' بھی شامل ہوگا۔

ایک طرف جہاں بولی وڈ میں کترینہ کیف نے 'چکنی چمیلی' اور 'افغان جلیبی' جیسے آئٹم سانگز کے ذریعے جلوے بکھیرے ہیں وہیں پاکستانی فلموں میں 'مکھن' کو کافی اہمیت دی جارہی ہے۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے متھیرا کا کہنا تھا کہ یہ فلم اور ان کا گانا مداحوں کے لیے عید پر تفریح کا بڑا ذریعہ ہوگا۔

متھیرا کا کہنا تھا 'لوگ کہتے ہیں مکھن صحت کے لیے اچھا ہوتا ہے، لیکن مکھن جوانی کے لیے بھی اچھا ہوتا ہے۔ سب ہی لوگوں نے اس گانے پر بے حد محنت کی ہے، یہ عید پر میرے دوستوں اور مداحوں کے لیے میری طرف سے عیدی ہوگی'۔

فلم بلائنڈ لو آخر ہے کس بارے میں؟

اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا 'اس فلم میں محبت، رومانس، انٹرٹینمنٹ اور ایکشن موجود ہے، مجھے امید ہے یہ فلم سب کو پسند آئے گی'۔

متھیرا نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے زیادہ تو کچھ نہیں بتایا تاہم ان کا کہنا تھا کہ فلم میں ان کا کردار کافی خاص ہے، اس فلم کی آفر ملنے پر وہ پریشان تھیں کہ کام کریں یہ نا کریں تاہم وہ خوش ہیں کہ انہوں نے اس میں کام کیا۔

متھیرا کو اس بات کا بھی یقین ہے کہ ان کے آئٹم سانگ 'بٹر جوانی' کو لوگ بے حد پسند کریں گے۔

ان کا کہنا تھا 'لوگ ایسے گانوں پر اب تالیاں اور سیٹیاں بجاتے ہیں، وہ زمانہ گیا جب لوگ ثقافت، مذہب اور میڈیا کو آپس میں جوڑتے تھے، ہماری عوام پڑھی لکھی ہے وہ جانتی ہے کہ ثقافت، مذہب اور میڈیا مختلف ہیں، مجھے نہیں لگتا میرے گانے پر تنقید کی جائے گی، میں آج یہاں اپنے مداحوں کی وجہ سے موجود ہوں اور مجھے یقین ہے کہ سب کو میرا کام پسند آئے گا'۔

متھیرا کی فلم 'بلائنڈ لو' رواں سال عید پر سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024