• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

اسٹیج اداکارہ پر تیزاب پھینک دیا گیا

شائع May 26, 2016

ساہیوال: بیوٹیشن اور جزوقتی اسٹیج اداکارہ پر ساہیوال کے عارف والا پُل کے علاقے میں تیزاب پھینک دیا گیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) سٹی نے ڈان کو بتایا کہ انعم خان کا کزن فہد لودھی اس سے شادی کرنا چاہتا تھا اور اسے اسٹیج اداکاری کا پیشہ چھوڑنے کا کہا کرتا تھا، لیکن انعم نے اپنے کزن کی شادی کی پیشکش ٹھکرادی جس پر اس نے بدلہ لینے کے لیے انعم کو تیزاب گردی کا نشانہ بنایا۔

انعم اور اس کے شوہر میں دو سال قبل علیحدگی ہو گئی تھی، جس کے بعد وہ اپنے گزر بسر کے لیے بطور بیوٹیشن اور اسٹیج اداکارہ کام کرتی تھی۔

فہد اس پر زور دیتا تھا کہ وہ اپنے شوہر سے طلاق لے کر اس سے شادی کرلے، لیکن انعم نے انکار کردیا۔

تیزاب گردی کی شکار انعم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صحافیوں کو بتایا کہ اس کے کزن فہد نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اس پر تیزاب پھینکا۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ انعم کے جسم کا 50 فیصد حصہ تیزاب کے باعث جل چکا ہے اور اسے بہتر علاج کے لیے لاہور منتقل کیا جائے گا۔

پولیس نے فہد کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کے اہلخانہ کے چند افراد کو گرفتار کرلیا۔

یہ خبر 26 مئی 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025