• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پاکستانیوں کے شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق کا حکم

شائع May 26, 2016

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو 48 گھنٹوں میں 18 کروڑ پاکستانیوں کے قومی شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق کا روڈ میپ بنانے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے افغان طالبان کے سربراہ ملا منصور کی ایک ڈرون حملے میں پاکستانی علاقے نوشکی میں ہلاکت اور ان کے پاس سے ملنے والے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے بعد اٹھنے والے سوالات پر چوہدری نثار نے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے فوری کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق چوہدری نثار نے نادرا ہیڈ کوارٹر میں ایک اجلاس کی صدارت کی، جس میں نادرا کے چیئرمین، ڈی جی پاسپورٹ اور امیگریشن، اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حکام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: ملا منصور رکاوٹ تھے تو مری مذاکرات کیسے ہوتے، نثار

وفاقی وزیر نے ہدایات جاری کیں کہ 'ملک بھر کے قومی شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کی منصوبہ بندی کیلئے نادرا 48 گھنٹے میں اپنا لائحہ عمل پیش کرے'۔

وزارت داخلہ کے جاری بیان چوہدری نثار کے حوالے سے بتایا گیا کہ 'اس اقدام کی مدد سے ہمیں یہ یقین کرنے میں مدد ملے گی کہ مستقبل میں کوئی غیر ملکی پاکستانی قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل نہ کرسکے'۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس سارے عمل میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ دوبارہ تصدیق کا طریقہ کار آسان ہو اور یہ سارا عمل دوستانہ ماحول میں ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ’افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور ہلاک‘

'قومی سیکیورٹی ایجنسیز مستقبل میں نادرا کو قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے اور تصدیق میں مدد فراہم کریں گی'۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے حکم جاری کیا کہ 'غیر فعال اور غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل ڈائریکٹرز کو ان کی سروس سے ہٹا دیا جائے'۔

انھوں نے نادرا کے چیئرمین کو ادارے میں موجود کرپٹ عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ کرپشن کسی بھی سطح پر ہو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

QAS May 26, 2016 12:52am
It should not be late. The GOP must take necessary initiative to take necessary initiative and to make Pakistan peaceful. Good job.
ak May 26, 2016 01:46pm
What a wise solution. . . Yani . . . Nadra kay chand corrupt workers key saza 18 crore awam bhugtay gee.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024