• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شاہ رخ 'بونے' کا کردار کریں گے

شائع May 25, 2016
بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان —۔فائل فوٹو
بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان —۔فائل فوٹو

بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اپنی فلموں میں کافی دلچسپ اور منفرد کردار ادا کر چکے ہیں اور اب وہ اپنی آنے والی فلم میں ایک بونے کا کردار بھی ادا کریں گے۔

شاہ رخ خان نے اپنے کیرئیر میں کئی کردار ادا کیے جن میں رومانوی، منفی اور مزاحیہ کردار شامل ہیں، حال ہی میں ریلیز فلم 'فین' میں شاہ رخ نے ڈبل کردار ادا کیا تھا جسے شائقین کی بھرپور داد موصول ہوئی۔

ممبئی مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اپنی اگلی فلم میں ہدایت کار آنند ایل رائے کے ساتھ کام کریں گے۔

کنگ خان کے کردار کے حوالے سے آنند کا کہنا تھا 'شاہ رخ فلم میں ایک بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں اور اس کے لیے بہت زیادہ محنت اور صبر کی ضرورت ہے'۔

مزید پڑھیں: میں 'فقیر' ہوں، شاہ رخ خان

اس کردار کے لیے شاہ رخ کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے آنند نے بتایا 'شاہ رخ سے مل کر آپ کو اس بات پر یقین ہوجائے گا کہ کوئی بھی تجربے کو نہیں ہرا سکتا'۔

ان کا مزید کہنا تھا 'شاہ رخ نے زندگی کو صرف ایک اداکار کی طرح نہیں بلکہ ایک عام انسان کی طرح دیکھا ہے، وہ بہت سمجھدار ہیں، ان کا دل بہت بڑا ہے اور میں شاہ رخ کو بے حد پسند کرتا ہوں'۔

فلم میں شاہ رخ کے کردار کے حوالے سے آنند نے کہا 'یہ کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جس کا قد صرف 3 فٹ 1 انچ ہے اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ کسی بھی عام انسان کو شاہ رخ سے بہتر اور کوئی نہیں سمجھ سکتا، میں شاہ رخ کو بونے کے روپ میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہوں'۔

رپورٹس کے مطابق یہ ایک رومانوی کہانی پر مبنی فیملی انٹرٹینمنٹ فلم ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Malik59 May 25, 2016 04:32pm
Kamaal Hassan has already done one such character

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024