• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پی آئی اے جہاز سے 27 کلو ہیروئن برآمد

شائع May 25, 2016

کراچی: قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے مینٹیننس کریو نے پی آئی اے کے جہاز سے 27 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔

ہیروئن، ہینگر میں کھڑے طیارے کے ٹوائلٹ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی، جسے معمول کی مینٹیننس کے دوران برآمد کیا گیا۔

جہاز گزشتہ شام لاہور سے کراچی آیا تھا اور اسے یورپ کی جانب روانگی اختیار کرنی تھی، لیکن اسے معمول کی مینٹیننس کے لیے ہینگر میں بھیج دیا گیا۔

پی آئی اے ترجمان نے جہاز کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارے کی روانگی سے قبل مینٹیننس ہونی تھی، جبکہ انہیں جہاز کے فلاٹ شیڈول کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں۔

مینٹیننس کے دوران جہاز سے برآمد کی گئی ہیروئن کو کسٹم اور انسداد منشیات فورس (اے این ایف) حکام نے اپنے قبضے میں لے لیا، جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

پاکستان سے منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔

اس سے قبل بھی پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے منشیات اسمگلنگ کرنے کے مختلف واقعات پیش آچکے ہیں۔

گزشتہ سال ستمبر میں، برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر برطانوی انتظامیہ نے پی آئی اے کے فلائٹ اسٹیورڈ کو حراست میں لیا تھا، جو پی آئی اے کے طیارے کے ذریعے موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

بعد ازاں پی آئی اے انتظامیہ نے اس فلائٹ اسٹیورڈ کو برطرف کردیا تھا۔

اس سے قبل بھی جہاز کے ذریعے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے متعدد پی آئی اے ملازمین کو ملازمت سے فارغ کیا جاچکا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024