• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نوازالدین بھی 'منٹو' بنیں گے

شائع May 19, 2016
ہدایت کار نندیتا داس اور اداکار نوازالدین صدیقی — فوٹو/ فائل
ہدایت کار نندیتا داس اور اداکار نوازالدین صدیقی — فوٹو/ فائل

پاکستانی ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم 'منٹو' کی شاندار کامیابی کے بعد سعادت حسن منٹو جیسے بہترین مصنف پر ایک اور فلم بننے جارہی ہے جس میں بولی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی مرکزی کردار ادا کریں گے۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ہدایت کار نندیتا داس نے اس بات کا اعلان 69ویں کانز فلم فیسٹیول کے دوران کیا، انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ نواز الدین، سعادت حسن منٹو کے کردار کے لیے ملبوسات کا انتخاب بھی کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: منٹو کے ہر اچھے برے دور کی ساتھی، صفیہ

نندیتا، جو کانز فیسٹیول میں رواں سال کے آخر میں ممبئی اور لاہور میں فلم کی شوٹنگ کا پلان ترتیب دینے کے لیے موجود تھیں، کا کہنا تھا 'ابتداء سے ہی اس کردار کے لیے میرے ذہن میں صرف نوازالدین صدیقی کا نام تھا'۔

نندیتا نے مزید کہا 'ہندوستان میں فن میں ہمیشہ معاشیات شامل کردی جاتی ہے اور اسی وجہ سے مجھ پر دباؤ تھا کہ میں اس فلم کے لیے کسی بڑے اداکار کا انتخاب کروں، لیکن مجھے جو پہلو اور گہرائی چاہیے تھی وہ نوازالدین کے علاوہ کوئی اور اداکار نہیں دے سکتا'۔

یہ بھی پڑھیں: ’منٹو‘ کے ہندوستان میں چرچے

فلم کے حوالے سے نندیتا کا کہنا تھا 'یہ کوئی سوانح حیات انداز کی فلم نہیں بلکہ ایک ڈرامہ ہے جو ایک ایسے شاعر پر بنایا جارہا ہے جو ابتداء سے ہی باغی تھا، جس نے ایک سرگرم کارکن نہ ہونے کے باوجود زمانے سے بالکل الگ راہ اختیار کی'۔

ان کا کہنا تھا 'فلم میں 1946 سے 1952 تک کا دور دکھایا جائے گا جو برصغیر کی تاریخ کا ایک اہم مرحلہ تھا'۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024