• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سوناکشی سنہا کو 'غصے' پر بھی ایوارڈ مل گیا

شائع May 17, 2016
سوناکشی سنہا—۔فوٹو بشکریہ /انڈین ایکسپریس
سوناکشی سنہا—۔فوٹو بشکریہ /انڈین ایکسپریس

بولی وڈ دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا سوشل میڈیا پر اپنا مذاق اڑانے والوں کو جواب دینے میں کبھی بھی بیچھے نہیں رہتیں اور ان کے اسی انداز کی وجہ سے جلد ہی ریلیز ہونے والی اینیمیٹڈ فلم 'دی اینگری برڈز فلم' کی ٹیم نے اداکارہ کو 'دی اینگری ایوارڈ' دے ڈالا۔

فلم 'دی اینگری برڈ' اپنے غصے کے اظہار اور درست بات کہنے کے حوالے سے بنائی گئی ہے۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق اس فلم کی جانب سے ایک دلچسپ مہم کا آغاز کیا گیا جس میں صحیح بات پر غصہ ہونے والی شخصیات کو 'دی اینگری ایوارڈ' سے نوازا جائے گا۔

یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا ہیں جو اکثروبیشتر سوشل میڈیا پر غصہ میں نظر آتی ہیں۔

مزید پڑھیں: سوناکشی پر ڈب میش کا بخارطاری

یاد رہے کہ سوناکشی کو کئی مرتبہ ان کے وزن کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

سوناکشی کا اس حوالے سے کہنا تھا 'کسی کا بھی مذاق اڑانا غلط ہے، اس لیے ہمیشہ حق کی بات کریں، مضبوط رہیں اور اپنے لیے کھڑے ہونا سیکھیں'۔

اگر بات کام کے حوالے سے کی جائے تو سوناکشی اس وقت فلم 'فورس 2' اور 'اکیرہ' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024