• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

یورو کپ: 'انگلینڈ کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتا ہے'

شائع May 17, 2016
وین رونی کو انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ فوٹو اے ایف پی
وین رونی کو انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ فوٹو اے ایف پی

انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے کپتان وین رونی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن فرانس میں ہونے والے یورپیئن چیمپئن شپ میں فتح کیلئے مستقل مزاجی سے کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ کے منیجر روئے ہوجسن نے یورو کپ کیلئے انگلینڈ کے ابتدائی 25 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جہاں انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ ان کی ٹیم ورلڈ کپ 1966 کے بعد پہلا بڑا ایونٹ جیتنے میں کامیاب رہے گی۔

یورو کپ کے کوالیفائرز میں اپنے تمام دس میچ جیت کر اعتماد کی بلندیوں کو چھونے والی انگلش ٹیم پہلی مرتبہ یورپیئن چیمپیئن شپ جیت کر تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار ہے۔

وین رونی نے کہا کہ میں محسوس کرتا ہوں کہ ہمارا اسکواڈ بہت اچھا ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ ہم کسی بھی ٹیم کو کسی بھی میچ میں شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے فٹبالر نے کہا کہ صرف یہی کافی نہیں بلکہ یورو کپ جیتنے کیلئے ہمیں پورے ٹورنامنٹ کے دوران مستقل مزاجی سے کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مجھ سمیت ایسے کئی کھلاڑی موجود ہیں جو مختلف پوزیشنز پر کہیں بھی کھیل سکتے ہیں، ہماری کوالیفائرز کی مہم بہت اچھی رہی لیکن ہمیں کوشش کرنی ہو گی کہ مطمئن ہو کر نہ بیٹھ جائیں اور ہر ممکن حد تک ملنے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔

ٹیم میں مارکوس ریش فورڈ جیسے پھرتیلے نوجوان کھلاڑیوں کی آمد کے بعد وین رونی خود اسٹرائیکر کے بجائے مڈفیلڈ میں بھی کیل سکتے ہیں جہاں اس سیزن وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کیلئے بھی مڈفیلڈ میں کھیلتے ہوئے نظر آئے۔

انگلش کپتان نے کہا کہ فٹبال میں ایسے کھلاڑی کی ضرورت ہوتی ہے جو مختلف پوزیشنز پر کھیل سکے، بحیثیت کھلاڑی آپ کو خود کو ہر صورتحال میں ڈھالنا ہوتا ہے اور یہ کہ کوچ آپ سے کیا چاہتا ہے، اپنے کیریئر کے دوران میں خود کو صورتحال کے مطابق ڈھالتا رہا ہوں اور مجھے اس میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔

10 جون سے فرانس میں شروع ہونے والے یورو کپ میں انگلینڈ گروپ بی میں ویلز، روس اور سلوکیا کے ساتھ موجود ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024