• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سلمان اور فواد کی 'جگل بندی'؟

شائع May 17, 2016
پاکستانی اداکار فواد خان اور بولی وڈ اداکار سلمان خان — فوٹو بشکریہ/ بولی وڈ لائف
پاکستانی اداکار فواد خان اور بولی وڈ اداکار سلمان خان — فوٹو بشکریہ/ بولی وڈ لائف

پاکستانی اداکار فواد خان بولی وڈ میں ایک کے بعد ایک فلم میں بہترین اداکاری سے اپنا لوہا منوا رہے ہیں اور اب قیاس آرائیاں ہیں کہ وہ دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم کا بھی حصہ بن چکے ہیں۔

بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی آنے والی فلم 'جگل بندی' میں اداکار سیف علی خان کو کاسٹ کیا گیا تھا، تاہم انھوں نے اب اس میں کام کرنے سے معذرت کرلی ہے، جس کے بعد رپورٹس ہیں کہ فواد خان ان کی جگہ لیں گے۔

رپورٹ کے مطابق سیف کا ارادہ ہے کہ وہ صرف ایک ہی فلم میں کام کریں، 2014 میں سیف کی فلم 'ہمشکل' اور 2015 میں فلم 'فینٹم' ریلیز ہوئی جبکہ رواں سال ان کی فلم 'رنگون' ریلیز کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: فواد خان کی ایک اور بولی وڈ فلم باکس آفس پر ہٹ

سیف علی خان فواد سے قبل سلمان کی فلم 'جگل بندی' میں لندن سے تعلق رکھنے والے ایک موسیقار کا کردار ادا کر رہے تھے تاہم اب انہوں نے اس کردار سے معذرت کرلی جس کے بعد فواد خان کو اس فلم میں سائن کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ فواد نے اپنے کیرئیر کا آغاز ایک موسیقار کی حیثیت سے ہی کیا تھا، یہی وجہ ہے کہ فلم سازوں کو وہ مذکورہ فلم کے لیے سیف سے بہتر لگے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد خان ہندوستان میں پاکستان کی شناخت

سمیر شرما کی ہدایت میں بننے والی اس فلم میں فواد کے ساتھ ساتھ انیل کپور بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ بولی وڈ کے کامیاب اداکار سلمان اور پاکستان کے کامیاب اداکار فواد ایک ساتھ کام کرکے کیا کمال دکھاتے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024