• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

دپیکا کی ہولی وڈ ڈیبیو فلم کی شوٹنگ کا اختتام

شائع May 16, 2016
بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ہولی وڈ اداکار ون ڈیزل — فوٹو/ پبلسٹی
بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ہولی وڈ اداکار ون ڈیزل — فوٹو/ پبلسٹی

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی ہولی وڈ ڈیبیو فلم 'ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج' کی شوٹنگ کا اختتام ہوگیا ہے۔

اس فلم میں دپیکا پڈوکون سرینا نامی ایک شکاری عورت کے کردار میں نظر آئیں گی جو فلم کے مرکزی کردار ون ڈیزل کو ان کے نئے مشن میں مدد دیں گی۔

اس فلم میں دپیکا کے ہمراہ ہولی وڈ کے کئی جانے مانے اداکار بھی شامل ہیں۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اکثر و بیشتر فلم سے متعلق تصاویر شئیر کی جاتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں ہولی وڈ اداکارہ نینا ڈوبریو نے دپیکا پڈوکون کے ہمراہ ایک تصویر شئیر کی جس میں دونوں اداکارائیں افسردہ نظر آرہی ہیں۔

اپنی پوسٹ میں نینا نے فلم کی شوٹنگ ختم ہونے اور تمام اداکاروں کے ساتھ گزارے ہوئے بہترین لمحات کے حوالے سے اپنے تاثرات بھی تحریر کیے۔

فلم 'ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج' اگلے سال 20 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024