• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایشوریا کے جامنی ہونٹوں کا سوشل میڈیا پر چرچا

شائع May 16, 2016
بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا کانز فلم فیسٹیول میں اپنی فلم 'سربجیت' کے پریمئیر کے موقع پر ایک روپ — فوٹو/ رائٹرز
بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا کانز فلم فیسٹیول میں اپنی فلم 'سربجیت' کے پریمئیر کے موقع پر ایک روپ — فوٹو/ رائٹرز

بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے حال ہی میں منعقدہ کانز فلم فیسٹیول میں نہایت خوبصورت اور دلکش انداز کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر واک کی لیکن جو بات سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنی وہ تھے سابق مس ورلڈ کے 'جامنی ہونٹ'۔

ایشوریا رائے بچن کی آنے والی فلم 'سربجیت' کا پریمئیر کانز فیسٹیول میں رکھا گیاتھا، جہاں ایشوریا سمیت فلم کی مکمل ٹیم اس میلے میں موجود تھی۔

مزید پڑھیں: کانز فلم فیسٹیول 2016 میں ایشوریا کا دلکش انداز

اس دوران ایشوریا ڈیزائنر رمی کاڈی کے تیار کردہ لباس میں نظر آئیں، لیکن ان کے 'جامنی ہونٹ' فلم اور لباس سے زیادہ توجہ کا مرکز رہے۔

فلم 'سربجیت' کی ٹیم کانز میلے میں ایک ساتھ — فوٹو/ اے ایف پی
فلم 'سربجیت' کی ٹیم کانز میلے میں ایک ساتھ — فوٹو/ اے ایف پی

ایشوریا نے اس سال کانز میں اپنے 15 سال مکمل کیے ہیں اور ہر سال ہی اداکارہ کسی نہ کسی نئے انداز میں نظر آئیں۔ اس بار انہوں نے اپنے میک اپ کو کافی حد تک تبدیل کیا اور اپنے ہونٹوں پر جامنی رنگ کی لپ اسٹک لگائی۔

واضح رہے کہ ایشوریا کانز میں کاسمیٹکس برانڈ 'لوریل' کی برانڈ امبیسیڈر کے طور پر جلوہ گر ہوتی ہیں۔

ایشوریا کے ان جامنی ہونٹوں نے صرف ہمیں ہی نہیں ٹوئٹر پر ان کے مداحوں کو بھی حیران کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کانز فلم فیسٹیول میں ایشوریا کے 14 سال، متنازع کیوں؟

کچھ لوگوں کا ماننا تھا کہ ایشوریا نے اس رنگ کا انتخاب کرکے ایک بڑا قدم اٹھایا جس کے لیے ہمت کی ضرورت ہے جبکہ کچھ کو ان کے جامنی ہونٹوں نے بالکل بھی متاثر نہیں کیا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا، 'میں نے ایشوریا کی تصویر کو دیکھ کر سوچا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کے کریونز (مومی رنگ) کا استعمال اپنے ہونٹوں پر کیوں کرلیا'۔

کسی نے ایشوریا کے میک اپ آرٹسٹ پر الزام عائد کیا اور کہا 'مجھے لگتا ہے ایشوریا کا میک اپ آرٹسٹ انہیں برباد کرنا چاہتا ہے'۔

ایک خاتون نے ایشوریا کے لباس کی تو تعریف کی لیکن ہونٹوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

جہاں کئی لوگ ایشوریا کا مذاق اڑاتے نظر آئے وہیں ان کے مداح ان کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی بول اٹھے۔

کسی کا کہنا تھا 'جامنی ہونٹ بہت ہمت کا کام ہے اور صرف ایشوریا ہی ایسا کر سکتی ہیں'۔

ایک ٹوئٹر صارف ایشوریا کے اس روپ کو دیکھ کر ان کی دیوانی ہوگئیں۔

کچھ کا کہنا تھا کہ ایشوریا نے ایک نئے فیشن ٹرینڈ کا آغاز کردیا۔

تو کسی نے اس قدم کو ان کی آنے والی فلم 'سربجیت' کی کامیابی کے لیے 'پبلسٹی سٹنٹ' بتایا۔

اب آپ بتائیے، آپ کو ایشوریا کا یہ انداز پسند آیا یا نہیں؟


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

ahmaq May 16, 2016 01:43pm
اب آپ بتائیے، آپ کو ایشوریا کا یہ انداز پسند آیا یا نہیں؟yeh eik paheliy hey boojehyN to jaaneyN
solani May 17, 2016 12:50am
Hont to aisay lag rahe the "Ye mu or masur ki daal".

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024