• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جرگے کا دو بچیوں کو 'ونی' کرنے کا حکم

شائع May 15, 2016

ڈھرکی: صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈھرکی کے قریب ایک جرگے نے مبینہ طور پر ایک خاتون پر ناجائز تعلقات کا الزام عائد کرکے ان کی بیٹیوں کو ونی کرنے کا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈھرکی کے قریب ریتی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک با اثر وڈیرے کی سربراہی میں جرگے کا انعقاد کیا گیا ۔

جرگے کے دوران ایک شادی شدہ خاتون پر ناجائز تعلقات کا الزام لگایا گیا اور سزا کے طور پر ان کے بھائی پر مبینہ طور پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دو بچوں کو ونی کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سوات: 7سالہ بچی کو ونی قرار دینے والے جرگہ ارکان گرفتار

اس سلسلے میں ونی میں دی گئی لڑکیوں کے والد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے کہ وڈیرے نے ان کو اپنے پاس بلاکر زبر دستی فیصلہ سنا یا کہ ان کی بہن پر الزام ثابت ہو گیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 'ہم نے صاف انکار کیا تو انھوں نے ہمیں ایک کمرے میں بند کر کے ریتی پولیس کو فون کرکے متاثرہ بچیوں کے دو بھائیوں کو پولیس کے حوالے کروا دیا۔'

یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان: 9سالہ بچی ’ونی‘ کرنےکی کوشش ناکام

متاثرہ خاتون کے والد نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ انہیں انصاف فراہم کر کے با اثر وڈیرے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ایس ایس پی گھوٹکی مسعود احمد بنگش نے ڈان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو اس معاملے کی تحقیقات کر کے ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گی۔

مزید جانیں: اپر دیر: 10 سالہ بچوں کو ونی کرنے کی کوشش

انہوں نے کہا کہ کارروائی 24 گھنٹے کے اندر کی جائے گی جبکہ پولیس متاثرہ خاتون کو تحفظ بھی فراہم کرے گی۔

دوسری جانب ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان گھوٹکی کے رہنما وکیل انور لوہار نے اس واقعے کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی تسلیم کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کیا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024