• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں، امریکا

شائع May 15, 2016

واشنگٹن: امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان ضروری اور اہم نوعیت کے تعلقات قائم ہیں اور انھیں پیچیدہ ہونے کے باوجود نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

امریکی شہر واشنگٹن میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جان کربی نے پاکستان کی جانب سے افغانستان سے منسلک طورخم سرحد کو کھولے جانے کے اقدام کو سراہا ہے۔

صحافیوں نے جان کربی سے سوال کیا کہ پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے حالیہ ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات گذشتہ 3 ماہ سے دباؤ کا شکار ہیں تو اس پر امریکا کا کیا مؤقف ہے، جس پر جان کربی نے کہا کہ 'یہ انتہائی اہم اور ضروری تعلقات ہیں، جس پر ہم پختہ یقین رکھتے ہیں، یہ کچھ موقع پر پیچیدہ ہوجاتے ہیں؟ یقینا ایسا ہوجاتے ہیں'۔

امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ 'کیا ہم پاکستان کے ساتھ ہر مسئلے پر بات کریں؟ نہیں، ہم ایسا نہیں کرتے، لیکن اسی لیے تعلقات بہت زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں، کیونکہ خطے میں ہمارے اور ان کے مشترکہ خطرات، مشترکہ خدشات اور مشترکہ مفادات ہیں اور ہم اس پر کام جاری رکھیں گئے'۔

امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ 'یہ انتہائی اہم تعلق ہے، جس پر ہمیں بہت سنجیدگی سے کام کو جاری رکھنا چاہیے، اور ہم اس کے لیے پُر عزم ہیں'۔

افغان صدر اشرف غنی کے حالیہ بیان پر کہ وہ پاکستان سے غیر اعلانیہ جنگ کررہے ہیں، جان کربی نے کہا کہ 'افغانستان اور پاکستان کو اب بھی دہشت گردوں کے نیٹ ورک سے مشترکہ خطرہ لاحق ہے، جس کی وجہ ان دونوں ممالک میں موجود دہشت گردوں کی محفوط پناہ گاہیں ہیں'۔

امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ 'اسی لیے افغانستان میں ہمارا انسداد دہشت گردی یونٹ اب بھی موجود ہے، اور اسی لیے جہاں تک ممکن ہوسکے اس مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ہم پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہتے ہیں'۔

'یہ پاکستان اور افغانستان کے لوگوں کے مشترکہ دشمن ہیں، اور یہ دونوں ممالک اس کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کام کررہے ہیں اور رابطے قائم رکھے ہوئے ہیں، اور ہم چاہتے ہیں کہ ان دونوں مملک کے درمیان مذاکرات اور تعاون کا یہ سلسلہ جاری رہے اور اس میں مزید بہتری آئے'۔

یہ خبر 15 مئی 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

DR MUHAMMAD AYAZ May 16, 2016 01:47am
For Americans Musharraf's policy was best and actually now its most needed again. For Afghanistan we need to show them their level as they need to know that Pakistan is their neighbour not India.

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024