• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سلمان خان کا یولیہ کے ساتھ اپنے رشتے کا اعلان؟

شائع May 14, 2016 اپ ڈیٹ May 20, 2016
سلمان خان اور یولیہ وانتور—۔فائل فوٹو
سلمان خان اور یولیہ وانتور—۔فائل فوٹو

بولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور رومانیہ سے تعلق رکھنے والی یولیہ وانتور کے رشتے کی خبریں ایک طویل عرصے سے میڈیا میں گردش کر رہی ہیں اور اب سلمان نے لوگوں کو اپنی شادی کے حوالے سے بات کرنے کا ایک اور موقع فراہم کردیا۔

گزشتہ روز بولی وڈ کی ڈمپل اداکارہ پریتی زنٹا نے ممبئی میں اپنی شادی کی تقریب منعقد کی جس میں بولی وڈ کی تمام بڑی شخصیات موجود تھیں۔

پریتی زنٹا اپنے شوہر کے ہمراہ—۔ فوٹو/ بشکریہ انڈیا ٹوڈے
پریتی زنٹا اپنے شوہر کے ہمراہ—۔ فوٹو/ بشکریہ انڈیا ٹوڈے

اداکار شاہ رخ خان، مادھوری ڈکشٹ، شسمیتا سین، کرن جوہر، شاہد کپور اور ابھیشیک بچن سمیت کئی بڑی شخصیات اس تقریب کی زینت بنیں۔

لیکن اگر بات کی جائے ایسے اداکار کی جس نے تقریب میں آتے ہی تمام توجہ اپنی طرف مرکوز کرلی تو وہ کوئی اور نہیں سلمان خان تھے جنہوں نے رومانیہ سے تعلق رکھنے والی اپنی گرل فرینڈ یولیہ وانتور کے ہمراہ شرکت کی۔

یولیہ وانتور—۔ فوٹو/ بشکریہ انڈیا ٹوڈے
یولیہ وانتور—۔ فوٹو/ بشکریہ انڈیا ٹوڈے

سلمان اور یولیہ نے ایک ساتھ شرکت کرکے سب کو حیران کردیا—۔ فوٹو/ بشکریہ انڈیا ٹوڈے
سلمان اور یولیہ نے ایک ساتھ شرکت کرکے سب کو حیران کردیا—۔ فوٹو/ بشکریہ انڈیا ٹوڈے

اس دوران بولی وڈ کا یہ نیا جوڑا ایک ہی رنگ کے ملبوسات میں نظر آیا۔

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق قیاس آرائیاں ہیں کہ سلمان خان بہت جلد اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور اگر ایسا ہوا تو یقیناً سلمان خان کی شادی بولی وڈ کی بڑی شادیوں میں سے ایک ہوگی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

s May 14, 2016 08:16pm
Tu chiz bari hae mast mast. Salman bhai shadi mubarak.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024