• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کانز فلم فیسٹیول 2016 میں ایشوریا کا دلکش انداز

شائع May 14, 2016
ایشوریا رائے بچن کی کانز فلم فیسٹیول میں 15ویں بار شرکت —
ایشوریا رائے بچن کی کانز فلم فیسٹیول میں 15ویں بار شرکت —

بولی وڈ کی خوبصورت اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے 2016 میں کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر سنہرے رنگ کے لباس میں شرکت کی جس میں اداکارہ نہایت دلکش نظر آئیں۔

اپنی اگلی بولی وڈ فلم 'سربجیت' کی شوٹنگ میں مصروف ایشوریا رائے کو اس سال کانز کی تیاری کرنے کے لیے بہت کم وقت ملا جس کے باوجود اداکارہ نے یقیناً بہترین لباس کا انتخاب کیا تھا۔

ایشوریا نے ریڈ کارپٹ پر لبنانی ڈیزائنر علی یونس کا بنایا ہوا جوڑا پہنا جس کے ساتھ ساتھ ان کے میک اپ کو بھی خوب پسند کیا گیا۔

واضح رہے کہ کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر ایشوریا کا یہ 15واں سال ہے۔

ایشوریا نے سب سے پہلے سال 2002 میں اپنی فلم 'دیوداس' کی تشہیر کے لیے اس فیسٹیول میں شرکت کی تھی۔

اس کے بعد اداکارہ میک اپ برانڈ لوریل کی برانڈ امبیسیڈر بن گئیں اور لگاتار 14 سالوں سے کانز کے ریڈ کارپٹ پر جلوے دکھا رہی ہیں۔

این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق فیسٹیول کے لیے روانہ ہونے سے قبل ایشوریا کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے اب تک اپنے لیے کسی جوڑے کا انتخاب نہیں کیا اور نہ ہی وہ اس بات سے پریشان ہیں۔

مزید پڑھیں: کانز فلم فیسٹیول میں ایشوریا کے 14 سال، متنازع کیوں؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا اس بات سے ان کا جتنا چاہے مذاق بنالے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کانز میں ایشوریا کے جوڑوں کو متعدد بار تنقید کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔

ایشوریا کانز فیسٹیول میں مزید اور دو روز ریڈ کارپت پر جلوہ گر ہوں گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

solani May 14, 2016 08:45pm
ek bhi Pak actors nahi hae, afsos

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024