• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فلم 'اظہر' رومانس نہیں کرکٹ پر مبنی ہے، عمران

شائع May 13, 2016
بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے فلم 'اظہر' میں اظہرالدین اور نرگس فخری نے ان کی دوسری بیوی سنگیتا بجلانی کا کردار ادا کیا —۔
بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے فلم 'اظہر' میں اظہرالدین اور نرگس فخری نے ان کی دوسری بیوی سنگیتا بجلانی کا کردار ادا کیا —۔

اپنی بولڈ اداکاری کی وجہ سے مشہور بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ فلم 'اظہر' ان کی دوسری فلموں سے کافی مختلف ہے۔

'اظہر' ہندوستانی کرکٹر اظہرالدین کی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی پر بنائی گئی ہے، فلم میں عمران ہاشمی اظہر الدین، پراچی دیسائی ان کی پہلی بیوی نورین اور نرگس فخری ان کی دوسری بیوی سابق ماڈل سنگیتا بجلانی کا کردار ادا کررہی ہیں۔

فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر مداحوں کو ایسا محسوس ہوا تھا کہ عمران کی گزشتہ فلموں کی طرح اس فلم میں بھی وہ کئی بولڈ مناظر فلماتے نظر آئیں گے تاہم عمران کے مطابق یہ فلم ان کی دوسری فلموں سے کافی مختلف ہے۔

مزید پڑھیں: بولی وڈ فلم ’اظہر‘ کا پہلا ٹریلر جاری

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق عمران ہاشمی کا کہنا تھا، 'فلم اظہر کو میری فلم 'مرڈر' سے نہیں ملایا جاسکتا، فلم میں رومانس ضرور دکھایا گیا ہے لیکن اصل کہانی عدالتی مقدمے، میچ فکسنگ اور کرکٹ کی دنیا پر ہی مبنی ہے، یہ فلم ایک شخص کے خدا سے رشتے، اس کی اپنی دو بیویوں سے رشتے اور تین میچ فکس کرنے کی کہانی ہے'۔

عمران نے اپنی فلم 'مرڈر' کا ذکر کرتے ہوئے انٹرویو میں بتایا کہ اس کا چوتھا حصہ ضرور بنے گا اور وہ اس میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

عمران کی فلم 'اظہر' کو آج سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے جسے ناقدین اور شائقین کا ملا جلا ردعمل موصول ہورہا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024