• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm

'آئی سی سی چیئرمین شپ کیلئے عہدہ نہیں چھوڑا'

شائع May 11, 2016
بی سی سی آئی کے مستعفی صدر ششانک منوہر۔
بی سی سی آئی کے مستعفی صدر ششانک منوہر۔

ہندوستانی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کے سابق صدر ششانک منوہر نے اس تاثر کی نفی کی ہے کہ انہوں نے آئی سی سی چیئرمین کے عہدے کے لیے ہندوستانی بورڈ کی صدارت سے استعفیٰ دیا۔

دوسری مرتبہ ہندوستان کرکٹ بورڈ کے صدر بننے والے جگموہن ڈالمیا کے انتقال کے بعد اکتوبر 2015 میں انھیں بی سی سی آئی کا نیا صدر منتخب کیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز انہوں نے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

آئی سی سی نے فروری میں اعلان کیا تھا کہ نیا چیئرمین آزاد ہو گا اور وہ ششانک منوہر اور سری نواسن کی طرح اپنے بورڈ میں کوئی عہدہ نہیں رکھ سکے گا۔

اس لیے ششانک منوہر کے استعفے کے بعد قیاس آرائیاں کی گئیں کہ انہوں نے آئی سی سی چیئرمین شپ کے لیے بی سی سی آئی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

مزید پڑھیں: بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر مستعفی

تاہم ششانک منوہر نے اس تاثر کی یکسر نفی کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ بی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ دنیا میں کتنا طاقتور اور کیا اہمیت رکھتا ہے، اگر میں آئی سی سی چیئرمین شپ کی کوششیں کر رہا ہوتا تو پھر یہ عہدہ کیوں چھوڑتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا تو میں بی سی سی آئی صدر اور آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ اپنے پاس رکھتا اور عالمی باڈی میں اس تبدیلی کی کوششیں نہ کرتا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025