• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ریاضی کے اس سوال سے دنیا پریشان

شائع May 11, 2016

اپنے کیلکولیٹر کو ایک جانب رکھیں کیونکہ وہ یہاں آپ کے کام نہیں آئے گا۔ سات سال کی عمر کے ایک بچے کو ملنے والے ریاضی کے ایک سوال اور اس کے اصل جواب نے دنیا بھر کے ٹوئٹر صارفین میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

اس تمام بحث کا آغاز ٹوئٹر کی ایک صارف لوئس بلاگزم کی ایک ٹوئٹ سے ہوا جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کے ہوم ورک میں شامل اس سوال کا درست جواب دیکھنے کے بعد یونیورسٹی آف لندن میں بچوں کے لٹریچر کے پروفیسر مائیکل روزن سے رابطہ کر لیا۔

سوال:

ایک ٹرین میں کچھ لوگ سوار تھے۔

پہلے اسٹاپ پر 19 لوگ اس ٹرین سے اترے۔

17 لوگ مزید سوار ہو گئے۔

اب ٹرین میں مجموعی طور پر 63 لوگ سوار ہیں۔

بتائیے کہ جب ابتدا میں ٹرین چلی تو اس پر مجموعی طور پر کتنے لوگ سوار تھے؟

آپ کے خیال میں اس کا اصل جواب کیا ہے؟

ٹوئٹر صارفین کی اکثریت کا خیال ہے کہ اس سوال کا درست جواب 65 ہے۔

درست جواب کی تلاش کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ اسے الٹی سمیت میں حل کریں۔ یعنی ٹرین میں سوار ہونے والے 17 افراد کو 63 میں سے تفریق کریں، آپ کے پاس 46 جواب آئے گا۔ اب آپ ان 19 لوگوں کو 46 میں جمع کریں جو کہ پہلے اسٹاپ پر اترے تھے تو آپ کے پاس 65 جواب آئے گا۔ درست؟

بظاہر یہ جواب درست نہیں ہے۔ اس سوال کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والی لوئس کے مطابق آفیشل مارک اسکیم کے تحت اس کا درست جواب 46 ہے۔

اس کی وجہ یہی اخذ کی جا سکتی ہے کہ کسی نے 'آفیشل مارک اسکیم' کے ساتھ گڑ بڑ کی ہے یا ٹرین سے اترنے والے 19 افراد کو کچھ مزید وضاحت کرنا پڑے گی۔

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ 46 جواب صرف اسی صورت میں درست ہو سکتا ہے جب ٹرین کے پہلے اسٹاپ کو ہی یہ تصور کیا جائے کہ ٹرین وہیں سے چلنا شروع ہوئی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (7) بند ہیں

Javed Ali Abro May 11, 2016 02:51pm
x-19+17=63 x-19+19+17=63+19 x+17=82 x+17-17=82-17 x=65 Initially the number of individuals in the train was 65.
tuaha May 11, 2016 03:17pm
61
ممتاز حسین May 11, 2016 06:51pm
61
Raheel May 12, 2016 01:17am
If we consider the question by taking 2nd point on the top which is ( 17 people get on the train) and then we take first point we ll have the correct answer which is 46.
ARA May 12, 2016 05:36am
Well! Let's read the 'riddle' this way: There were some people in the train (at the start or station#0) ... 17 more people got on the train (at the start or station#0) ... 19 people got off the train on the first stop (station#1). How many people were on train to begin with? (i.e. how many people were on train at station#0 BEFORE 17 more people got o the train)? ANSWER: 63 -17 =46 (I know I am wrong!!!)
Muhammad kashif munir bhatti May 12, 2016 01:26pm
ARA great calculation :) 65 s right coz of the sequence of the question no way: 45 or 61
Naveed Farooqui May 12, 2016 02:16pm
66 People

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024