• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm

بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر مستعفی

شائع May 10, 2016
ششانک مونہر کو گموہن ڈالمیا کے انتقال کے بعد اکتوبر 2015 میں بی سی سی آئی کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔  فوٹو اے ایف پی
ششانک مونہر کو گموہن ڈالمیا کے انتقال کے بعد اکتوبر 2015 میں بی سی سی آئی کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔ فوٹو اے ایف پی

ہندوستانی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کے صدر ششانک منوہر نے لودھا کمیٹی کی جانب سے تجاویز کے تناظر میں سپریم کورٹ کے ساتھ پیدا ہونے قانونی مسائل کے سبب اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ششانک منوہر کا یہ فیصلہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب رواں ماہ کے آخر میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ششانک منوہر کی جگہ نئے چیئرمین کا اعلان کرے گا۔

آئی سی سی نے فروری میں اعلان کیا تھا کہ نیا چیئرمین آزاد ہو گا اور وہ ششانک منوہر اور سری نواسن کی طرح اپنے بورڈ میں کوئی عہدہ نہیں رکھ سکیں گے۔

ششانک منوہر نے کہا کہ میں فوری طور پر بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور ایشین کرکٹ کونسل میں ہندوستانی بورڈ کے نمائندے کے عہدے سے بھی استعفیٰ دیتا ہوں۔

دوسری مرتبہ ہندوستان کے صدر بننے والے جگموہن ڈالمیا کے انتقال کے بعد اکتوبر 2015 میں بی سی سی آئی کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔

بی سی سی آئی کے آئین کے مطابق اگر بورڈ کا صدر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے تو سیکریٹری کو دو ہفتے کے اندر اندر جنرل باڈی کا اجلاس بلانا ہوتا ہے تاکہ مستقبل کا فیصلہ کیا جا سکے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025