• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ٹائیگر اور شردہا کی ’باغی‘ کو بڑی کامیابی

شائع May 10, 2016
فوٹو/ پبلسٹی
فوٹو/ پبلسٹی

بولی وڈ کے 2 نئے ستارے ٹائیگر شیروف اور شردہا کپور کی حال ہی میں ریلیز فلم ’باغی‘ نے باکس آفس پر چند ہی روز میں بڑی کمائی حاصل کرلی ہے۔

فلم نے ریلیز کے بعد 10 روز میں 67 کروڑ ہندوستانی روپے سے زائد کمالیے ہیں، ہندوستانی تجزیہ نگار ترن ادارش نے ٹوئٹر پر اس فلم کی کمائی کے حوالے سے ٹویٹ بھی کی۔

واضح رہے کہ فلم ’باغی‘ ہندوستان کی 2750 جبکہ بیرون ملک کی 344 اسکرینز پر نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: ٹائیگر شیروف کیلئے 50 سیکیورٹی گارڈز بھرتی

سابر خان کی ہدایت میں بنی فلم ’باغی‘ رومانوی کہانی پر مبنی ہے جس کو شائقین اور ناقدین دونوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔ فلم میں ٹائیگر اور شردہا کئی دلچسپ کرتب دکھاتے بھی نظر آئے ہیں۔

خبریں ہیں کہ ہدایت کار فلم کو حاصل ہونے والی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اس کا سیکوئل بنانے کا ارادہ کررہے ہیں جس میں ٹائیگر اور شردہا ہی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ 26 سالہ ٹائیگر شیروف کامیاب اداکار جیکی شیروف کے بیٹے اور 27 سالہ شردہا کپور اداکار شکتی کپور کی بیٹی ہیں۔

ان دونوں ہی کا شمار اپنے وقت کے نامور اداکاروں میں کیا جاتا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

sab May 11, 2016 02:46am
I think its a clear copy of tony jaa movie ...The protector

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024