• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سبزیاں کھانا زندگی طویل بنائے

شائع May 9, 2016
یہ دعویٰ ایک امریکی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے— اے ایف پی فائل فوٹو
یہ دعویٰ ایک امریکی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے— اے ایف پی فائل فوٹو

گوشت کے مقابلے میں سبزی کھانے کو زیادہ ترجیح دینا زندگی کی مدت میں لگ بھگ 4 سال تک کا اضافہ کرسکتا ہے۔

یہ دعویٰ ایک امریکی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

مایو کلینک کی تحقیق کے مطابق جن لوگوں نے اپنی زندگی میں کم از کم 17 برس تک سبزیوں کو ترجیح دی ہے ان کی عمر میں 3.6 سال کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

اس کے مقابلے میں گوشت خاص طور پر سرخ اور پراسیس (جنک فوڈ) گوشت کا بہت زیادہ استعمال موت کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔

تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بہت زیادہ گوشت کھانے کے عادی افراد میں کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ کافی زیادہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران 15 لاکھ سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ نکالا گیا۔

محققین نے ماضی کی 6 تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کیا جن میں گوشت اور سبزی پر مشتمل غذاﺅں کا موت کا جائزہ لیا گیا تھا تھا۔

محققین نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گوشت کا استعمال محدود کردیں اور سبزیون کا زیادہ استعمال کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ڈیٹا اس حقیقت کی تصدیق کرتا ہے جس سے ہم کافی عرصے سے واقف تھے کہ آپ کی غذا ہی علاج یا نقصان کا باعث بنتی ہے۔

تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ پراسیس گوشت کسی بھی وج ہسے موت کا خطرہ بہت زیادہ بڑھا دیتا ہے جبکہ اس کے استعمال اور خون کی شریانوں کے امراض کے درمیان بھی ممکنہ طور پر تعلق موجود ہے۔

محققین کے مطابق جو لوگ کم مقدار میں گوشت استعمال کرتے ہیں ان میں جلد موت کا خطرہ 25 سے 50 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے جرنل آف دی امریکن اوسٹیوپیتھک ایسوسی ایشن میں شائع ہوئی۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024