• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

میں 'فقیر' ہوں، شاہ رخ خان

شائع May 9, 2016
بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان — فوٹو/ رائٹرز
بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان — فوٹو/ رائٹرز

بولی وڈ کے کامیاب اور امیر ترین اداکار شاہ رخ خان جو طویل عرصے سے بولی وڈ انڈسٹری پر حکمرانی کررہے ہیں آج بھی خود کو فقیر مانتے ہیں اور اپنی کامیابی کا جشن نہیں مناتے۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کا کہنا تھا ’میں خود کو آج بھی فقیر مانتا ہوں، مجھے صرف اپنے بچوں کی خواہشات پوری کرنا اچھا لگتا ہے، میں اپنی کامیابی کا جشن نہیں مناتا، اگر کوئی مجھے لگاتار 7 دن ملے تو وہ مجھے ایک ہی لباس میں پائے گا‘۔

شاہ رخ کا مزید کہنا تھا کہ وہ خود پر بالکل پیسے خرچ نہیں کرتے اور نہ ہی اپنے لیے کچھ خریدتے ہیں۔

شاہ رخ نے انکشاف کیا کہ ان کی کوئی ذاتی خواہشات نہیں، وہ موسیقی سنتے ہیں تو سپیکرز نہیں لیتے، ان کے پاس کئی جوتے ہیں لیکن سب شوٹنگ سے حاصل کیے۔

مزید پڑھیں: 'مجھے کبھی ہولی وڈ فلم کی پیشکش نہیں ہوئی'

ان کا کہنا تھا ’مجھے بڑی چیزیں پسند ہیں اس لیے میرے پاس بڑا گھر ہے، بڑا دفتر ہے، بڑی فلمیں ہیں اور میری تمام کمائی ان چیزوں پر ہی خرچ ہوتی ہے‘۔

بولی وڈ کے سب سے کامیاب اداکار ہونے پر شاہ رخ نے فلموں سے ہٹ کر کئی کاروبار کیے جس میں ایک سٹوڈیو، ان کی آئی پی ایل ٹیم اور دوسرے ممالک میں جائیدادیں ہیں۔

اس حوالے سے شاہ رخ کا کہنا تھا ’مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ہمیشہ کچھ نیا کرتے رہنا چاہیے اور ہارنے سے کبھی نہیں ڈرنا چاہیے‘۔

واضح رہے کہ شاہ رخ کی حال ہی میں ریلیز فلم ’فین‘ کو شائقین اور ناقدین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

ان کی آنے والی فلم ’رئیس‘ اگلے سال جنوری میں سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس میں ان کے ہمراہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اہم کردار کرتی نظر آئیں گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024