• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

'مجھے کبھی ہولی وڈ فلم کی پیشکش نہیں ہوئی'

شائع May 9, 2016
بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان — فوٹو/ اے ایف پی
بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان — فوٹو/ اے ایف پی

ایک طرف جہاں بولی وڈ کے کئی کامیاب اداکار ہولی وڈ فلموں میں جگہ بنا رہے ہیں، وہیں بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے کیرئیر میں آج تک کسی ہولی وڈ فلم میں کام کرنے کی آفر موصول نہیں ہوئی۔

شاہ رخ نے حال ہی میں بولی وڈ لائف کو ایک انٹرویو دیا جس میں ان سے ہولی وڈ فلموں میں کام کے حوالے سے سوال کیا گیا۔

جس پر شاہ رخ کا کہنا تھا ’آپ کو یہ جان کر بے حد حیرانی ہوگی لیکن مجھے اپنے کیرئیر میں آج تک کسی ہولی وڈ فلم میں کام کرنے کی پیشکش نہیں ہوئی‘۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ کی 'فین' ہولی وڈ فلم سے متاثر؟

شاہ رخ نے مزید کہا کہ وہ اپنی بولی وڈ فلموں سے ہی بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ بولی وڈ کی کئی کامیاب شخصیات ہولی وڈ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں جن میں پریانکا چوپڑا، عرفان خان، اوم پوری، انیل کپور اور دپیکا پڈوکون شامل ہیں۔

ان اداکاروں کا ذکر کرتے ہوئے شاہ رخ کا کہنا تھا کہ یہ تمام بہت ہی باہمت لوگ ہیں اور بولی وڈ کے ساتھ ساتھ ہولی وڈ میں بھی بہترین کام کر رہے ہیں۔

ہولی وڈ فلموں کی ہندوستان میں نمائش کے حوالے سے شاہ رخ نے کہا کہ اگر بولی وڈ فلموں میں ٹیکنالوجی کو نہ لایا گیا اور فلموں کی کہانی بیان کرنے کا طریقہ تبدیل نہ کیا گیا تو ہولی وڈ فلمیں بولی وڈ کے کاروبار پر قبضہ کر لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’صرف ایک ہی خان ہے اور وہ شاہ رخ ہیں‘

واضح رہے کہ شاہ رخ کی حال ہی میں ریلیز فلم ’فین‘ میں انہوں نے تھری ڈی کے استعمال کے ساتھ ڈبل کردار ادا کیے جسے شائقین اور ناقدین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

اپنی فلم کے حوالے سے شاہ رخ نے بتایا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بولی وڈ میں ایسی فلمیں بنائی جائیں جنہیں دنیا بھر کے لوگ دیکھ کر لطف اندوز ہوں۔

شاہ رخ کی اگلی فلم ’رئیس‘ اگلے سال جنوری میں سنیما گھروں میں نمائش کی جائے گی جس میں ان کے ہمراہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور نوازالدین صدیقی اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024