• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

صرف وسیم اکرم سے خوفزدہ ہوتا: کوہلی

ہندوستانی بیٹنگ اسٹار ویرات کوہلی نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ اگر وہ پاکستانی عظیم گیند باز وسیم اکرم کے دور میں کھیل رہے ہوتے تو ان سے خوفزدہ ہوتے۔

امریکی ٹیلی ویژن سی این این کو انٹرویو میں کوہلی کا کہنا تھا کہ وسیم انتہائی قابل فاسٹ باؤلر تھے اور اگر انہوں نے وسیم کے خلاف بیٹنگ کی ہوتی تو ان کی گیند بازی سے ڈر کا شکار ہوجاتے۔

ایک سوال پر بیٹنگ اسٹار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہندوستانی کھلاڑیوں کے درمیان باہمی احترام کا رشتہ ہے۔

مزید پڑھیں: 'عامر اور کوہلی میں کئی یادگار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے'

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے لیے پاکستان کے خلاف کھیلنا دیگر ٹیموں کے مقابلے میں مختلف ہے تو انہوں نے جواب دیا 'اب ایسا نہیں ہے لیکن ابتدائی دنوں میں پاکستان کے خلاف میچز سے قبل میرا ذہن تبدیل ہونا شروع ہوجاتا تھا۔ اس وقت ان میچز کے حوالے سے میری کیفیت ایک مداح کی طرح ہوا کرتی تھی۔

کوہلی نے بتایا کہ اس وقت انہیں علم نہیں تھا کہ ڈریسنگ روم میں دونوں ممالک کے کھلاڑی کس طرح ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔

'اگر آپ کبھی پاکستانی اور ہندوستانی کھلاڑیوں کا آپس میں بات کرتے دیکھیں تو ہنس پڑیں گی۔'

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کی محمد عامر کو مبارک باد

ان کز مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے کھلاڑی ایک دوسرے کی زبان سمجھ سکتے ہیں جس سے کھلاڑیوں کے درمیان احترام کا رشتہ پیدا ہوجاتا ہے۔

خیال رہے کہ ماضی میں ویرات پاکستانی گیند باز محمد عامر کی بھی بھرپور تعریف کرچکے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران کوہلی کا کہنا تھا کہ ان کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے مجھے اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اگر وہ گزشتہ 5 سالوں سے کھیل رہے ہوتے تواس وقت دنیا کے سرفہرست 3 باؤلرز میں سے ایک ہوتے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Javed May 09, 2016 03:42pm
Kohli is not only the best batsman of the world at the moment but also a good human being. I think he has more fans in Pakistan than any of the Pakistani batsmen.

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024