• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جیل کا تجربہ سنجے دت کے لیے کیسا تھا؟

شائع May 7, 2016

بولی وڈ اسٹار سنجے دت 42 ماہ قید کی سزا کاٹ کر رواں سال فروری کے آخر میں جیل سے باہر آئے تاہم اب بھی وہ اس تجربے کو فراموش نہیں کرسکے ہیں۔

انڈیا میں حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران سنجے دت نے کہا ' ایک بار جب آپ امید چھوڑ دیتے ہیں تو زندگی آسان اور آپ بچ نکلتے ہیں۔ جیل میں کچھ نہیں ہوتا ماسوائے امید کے، مگر جب میں نے فیصلہ کیا کہ مجھے کوئی امید نہیں چاہئے، تو سلاخوں کے پیچھے کا سفر آسان اور بہت تیزی سے کٹ گیا'۔

اس ایونٹ کے دوران سنجے دت نے اپنے جیل کے ایام پر روشنی ڈالی جو انہیں 1993 میں ممبئی بم دھماکوں کے پیچھے موجود گروپس کے سپلائی کردہ ہتھیاروں کو اپنے پاس رکھنے کے جرم میں کاٹنے پڑے۔

انہوں نے 23 سال پہلے کا وہ لمحہ دہرایا جب انہیں اپنے خلاف الزامات کے بارے میں علم ہوا ' میں اس وقت موریشش میں شوٹنگ کررہا تھا جب میری بہن نے فون کرکے کہا کہ میرے خلاف رائفلز رکھنے کا مقدمہ درج ہوا ہے اور میں کہا ، کیا واقعی؟'

سنجے دت اس کے فوری بعد انڈیا پہنچے 'جب میں بمبئی ائیرپورٹ پہنچا اور سلائیڈ سے نیچے آرہا تھا تو میں نے دیکھا کہ 50 ہزار پولیس اہلکاروں نے اپنی گنیں مجھ پر ایسے تان رکھی ہیں جیسے میں اسامہ بن لادن ہوں'۔

انہوں نے مزید بتایا " جب ایم این سنگھ (اس وقت کے جوائنٹ کمشنر آف پولیس (کرائم) ممبئی) میرے پاس آئے اور کہا کہ مجھے ممبئی بم دھماکا کیس میں گرفتار کیا جارہا ہے تو میں صدمے سے ٹوٹ گیا، میں نے کہا ' آخر یہ توقع کیسے کی جاسکتی ہے کہ میں اپنے شہر میں دھماکا کروں گا؟ اپنے ملک کے خلاف جاﺅں گا؟' جس پر انہوں نے کہا ' میں معافی چاہتا ہوں مگر مجھے آپ کو گرفتار کرنا ہوگا'۔ "

سنجے دت مزید بتاتے ہیں ' میں نے جیل میں رامائن، بھگوت گیتا، بائبل، قرآن شریف اور گورو گرنتھ صاحب پڑھی، اب میں بیٹھ کر کسی بھی مولانا یا پنڈٹ سے بات کرسکتا ہوں اور دلائل دے سکتا ہوں۔ میرے گھر میں چھوٹا سا مندر ہے، مگر خدا تو آپ کے دل میں ہوتا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ جیل جاتے وقت ان کا وزن 110 کلو تھا تو انہوں نے وہاں اضافی وزن کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ' میں نے احاطے میں ٹریننگ شروع کی، پانی کی بھاری بوتلیں اٹھائیں۔ اپنے ناخنوں کو دیوار پر مارنے کی عادت بنائی جس سے میری ہتھیلیاں زخمی اور سوج گئیں مگر میں روزانہ یہ کرتا رہا، کیونکہ میں درد سے گزرنا چاہتا تھا'۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024