• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: تعلیمی اداروں کیلئے سیکیورٹی سافٹ ویئر متعارف

شائع May 7, 2016 اپ ڈیٹ May 8, 2016

کراچی: رینجرز نے کراچی کے اسکول اور کالجوں کی سیکیورٹی کیلئے سافٹ ویئر متعارف کرادیا، جس سے اب تک شہر کے 3000 تعلیمی ادارے بھی منسلک کردیئے گئے ہیں۔

رینجرز ہیڈکوارٹرز کراچی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے رینجرز کے عہدیدار کرنل قیصر کا کہنا تھا کہ سافٹ ویئر کا نام 'رینجرز اسکول کالج پروٹیکشن سسٹم' رکھا گیا ہے، اس سیکیورٹی سسٹم میں پولیس کا بھی اہم کردار ہے۔

رینجرز عہدیدار نے بتایا کہ مذکورہ سسٹم کے تحت شہر کو 60 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

کرنل قیصر کا کہنا تھا کہ 3000 سے زائد تعلیمی اداروں کو ایک سافٹ ویئر کے ذریعے مذکورہ سسٹم سے منسلک کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی آپریشن: رینجرزکا قوانین پر عمل کرنے کا عزم

انھوں نے کہا کہ اس سسٹم کے تحت کسی بھی تعلیمی ادارے کے سربراہ کے ایس ایم ایس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

رینجرز عہدیدار کا کہنا تھا کہ جو اسکول اب تک مذکورہ سسٹم میں رجسٹر نہیں ہوئے وہ قریبی رینجرز چوکی سے رابطہ کریں اور اپنی رجسٹریشن کروائیں۔

انھوں نے بتایا کہ شہر بھر کے تفریحی مقامات، شاپنگ سینٹرز، ہسپتالوں اور میڈیا ہاؤسز کو بھی مذکورہ سسٹم میں لایا جائے گا، جس میں کراچی کے نقشے کو نصب کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہلاکت دورانِ حراست

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ سسٹم کے تحت آپریشن میں معاونت کیلئے پولیس نے بھی ایک ٹاسک فورس قائم کردی ہے۔

رینجرز عہدیدار نے بتایا کہ رینجرز کو ایس ایم ایس ملتے ہی متعلقہ تھانہ بھی حرکت میں آجائے گا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سندھ کی سلامتی بہت ضروری ہے۔

انھوں مذکورہ سیکیورٹی سسٹم کے حوالے سے کہا کہ رینجرز کو جب میسج ملے گا تو قریبی تھانے کو بھی اطلاع کی جائے گی، ہمیں اپنے سیکیورٹی اداروں پر فخر ہے۔

مزید پڑھیں: آفتاب احمد پر دورانٍ حراست تشدد کی تصدیق

صوبائی مشیر نے سندھ حکومت اور رینجرز کے درمیان اختلافات کی خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت رینجرز سے الگ نہیں ہے۔

مذکورہ سیکیورٹی سسٹم کی تنصیب کے حوالے سے سندھ رینجرز کو مبارک باد دیتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہا کہ صوبے کی سلامتی سب سے اہم ہے اور اپنے اداروں کے سامنے اپنی دل کی بات رکھنا غداری نہیں ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024