کینیڈا کے جنگل میں لگنے والی آگ سے شہر تباہ
البرٹا: کینیڈا کے فورٹ میک مری کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے 3 دن میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی۔
آگ کی لپیٹ میں اب تک شہر کی 1600 عمارتیں آچکی ہیں، آتشزدگی سے 18،500 ایکڑ رقبہ متاثر ہو چکا ہے۔
حکومت نے فورٹ مک مری کو خالی کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد شہر کے 88ہزار رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
تیز ہوا سے جنگل میں لگنے والی آگ کا رخ ائیرپورٹ کی جانب بھی ہوا جس سے ہوائی اڈے کو معمولی نقصان پہنچا۔
آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے اس علاقے میں خام تیل کی رئفاینریاں بند کر دی گئی ہیں، ان فیکٹریوں سے یومیہ 6 لاکھ 40 ہزار بیرل خام تیل کی پیداوار ہوتی ہے،ان کی بندش سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
آگ لگنے کی وجہ تاحال پتہ نہیں چل سکی۔