• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی آپریشن: رینجرزکا قوانین پر عمل کرنے کا عزم

شائع May 7, 2016

کراچی: پاکستان رینجرز سندھ نے شہرِ قائد میں جرائم پیشہ افراد، دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ یہ ساری کاروائیاں قانون اور انصاف کے تمام تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے سرانجام دی جائیں گی۔

گذشتہ روز رینجرز ہیڈکوارٹرز میں کراچی آپریشن میں پیش رفت کا جائزہ لینے اور مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جرنل بلال اکبر نے کی۔

اجلاس کے بعد رینجرز کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ کراچی میں جاری آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کے ساتھ قانون اور انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔

اس اجلاس میں رینجرز کے تمام سیکٹر اور ونگ کمانڈرز نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: ہلاکت دورانِ حراست

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کارکن آفتاب احمد کی رینجرز کی حراست میں ہلاکت پر اٹھنے والے تنازع کے بعد پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اس طرز کا یہ پہلا اجلاس تھا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جرنل راحیل شریف نے متحدہ کارکن کی ہلاکت کے واقعے کی انکوائری کا حکم دیا جبکہ سندھ رینجرز کے سربراہ نے اس واقعے میں ملوث کچھ پیراملٹری فورس کے اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کی۔

اس صورتحال میں نازک موڑ اُس وقت آیا جب آفتاب احمد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ ان کے جسم کے 35 سے 40 فیصد حصے پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔

مزید جانیں: آفتاب احمد پر دورانٍ حراست تشدد کی تصدیق

وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ رینجرز کو پہلے ہی زیرِحراست ہلاکتوں کے الزام کا سامنا ہے، انہیں اس واقعے پر خود انکوائری نہیں کرنی چاہیے، ساتھ ہی انھوں نے سندھ حکومت سے اس زیرِحراست ہلاکت پر عدالتی تحقیقاتی کمیٹی قائم کروانے کے لیے بھی رابطہ کیا۔

یہ خبر 7 مئی 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024