• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بپاشا اور کرن سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

شائع April 30, 2016
— انسٹاگرام فوٹو
— انسٹاگرام فوٹو

بولی وڈ اداکارہ بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

دونوں اداکاروں کی شادی کی تقریب کا انعقاد ممبئی کے ایک ہوٹل میں ہوا۔

ہفتہ کو ہونے والی یہ تقریب پنجاب اور بنگالی رسوم کا امتزاج ثابت ہوئی۔

37 سالہ بپاشا باسو نے روایتی سرخ عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ 34 سالہ کرن سنگھ نے سفید شیروانی کا انتخاب کیا۔

شادی کی تقریب میں کئی بولی وڈ اسٹارز نے بھی شرکت کی۔

37 سالہ بپاشا باسو اور 34 سالہ کرن سنگھ کی دوستی کی خبریں 2015 میں ریلیز ہونے والی ہارر فلم ’الون‘ کے بعد میڈیا کی زینت بنیں، جس کے بعد ان کی شادی کی بھی قیاس آرائیاں ہونے لگیں۔

تاہم بپاشا باسو نے ان خبروں کی تردید کردی تھی۔

مگر رواں ماہ کے شروع میں پریانکا چوپڑا نے ایک ٹوئیٹ پیغام میں ان کی شادی کا انکشاف ایک مبارکبادی میسج میں کیا۔

مزید پڑھیں : بپاشا اور کرن سنگھ کی شادی 30 اپریل کو

اس کے بعد دونوں کی جانب سے باضابطہ طور پر شادی کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ کرن سنگھ کی تیسری جبکہ بپاشا کی پہلی شادی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024