کراچی: پولیس مقابلے میں ایک عسکریت پسند ہلاک
کراچی: سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والا ٹی ٹی پی کا عسکریت پسند دو سال قبل متحدہ قومی موومنٹ کے نارتھ ناظم آباد میں قائم الیکشن آفس پر بم حملے میں ملوث تھا۔
مزید پڑھیں: کراچی میں راؤ انوار کا 'مشتبہ' پولیس مقابلہ، 4 افراد ہلاک
سی ٹی ڈی کے افسر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) عامر فاروق نے بتایا کہ ٹی ٹی پی دہشت گرد سے مقابلے کے دوران گولیاں لگنے سے دو پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر بھی زخمی ہوئے۔
پولیس نے ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت محمد خان کے نام سے کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 'جعلی پولیس مقابلے'پر راؤ انوار کیخلاف مقدمےکاحکم
سینئر پولیس افسر کا دعویٰ تھا کہ محمد خان نے موٹر سائیکل میں دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا، جسے اس نے 2013 میں عام انتخابات کے موقع پر ایم کیوایم کے نصرت بھٹو کالونی میں قائم پولنگ آفس کے باہر دھماکے سے اڑا دیا تھا۔
یاد رہے کہ مذکورہ واقعے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔