• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

گرمی کی بڑھتی شدت سے لوگ پریشان

شائع April 29, 2016

جوں جوں گرمیوں کی آمد قریب آرہی ہے اور درجہ حرارت کا پارہ چڑھ رہا ہے، ویسے ویسے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

سورج کی بڑھتی تپش نے ملک کے مختلف حصوں میں معمولات زندگی کو متاثر کیا ہے جبکہ اکثر مقامات پر منچلوں نے نہروں یا دریاﺅں میں نہانے کو عادت بنالیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت صوبہ سندھ میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بدلتے موسم کا اظہار الفاظ میں بھی کیا جاسکتا ہے مگر یہ چند تصاویر اس کی زیادہ بہتر عکاسی کرسکتی ہیں۔

ملتان کے نوبہار کینال میں ایک نوجوان گرم موسم سے نجات کے لیے چھلانگ لگا رہا ہے— اے پی پی فوٹو

اسلام آباد کے نواح میں واقع یہ چشمہ گرمی سے پریشان افراد کے لیے راحت کا سامان فراہم کررہا ہے — اے ایف پی فوٹو

ایک مزدور گرمی سے پریشان ہوکر نہانے میں مصروف — اے پی فوٹو

اسلام آباد کے نواح میں نوجوان ایک چشمے کی مدد گرمی کو دور بھگانے کی کوشش کررہے ہیں — اے ایف پی فوٹو

انسان تو انسان جانور بھی بڑھتی حرارت سے پریشان ہیں اور اس تصویر میں کراچی میں ایک نوجوان بھینسوں کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کررہا ہے — اے پی فوٹو

یہ منظر لاہور کی ایک نہر کا ہے جہاں گرمی سے پریشان بچے ٹھنڈے پانی سے لطف اندوز ہورہے ہیں — اے پی پی فوٹو

حیدرآباد کے قریب پھلیلی کینال میں چند منچلے گرمی سے ریلیف حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں — اے پی پی فوٹو

پشاور میں غبارے فروخت کرنے والا شخص سڑک کنارے ایک بند دکان کے سامنے گرمی کی شدت سے پریشان ہوکر بیٹھا ہے — اے پی فوٹو