• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

شاہ رخ، ماہرہ کی 'رئیس' ریلیز سے قبل تنازع کا شکار

شائع April 29, 2016
فلم 'رئیس' کا پوسٹر—۔پبلسٹی فوٹو
فلم 'رئیس' کا پوسٹر—۔پبلسٹی فوٹو

ممبئی: بولی وڈ کنگ خان شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی آنے والی فلم 'رئیس' ریلیز سے قبل ہی تنازع کا شکار ہوگئی۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کی ایک عدالت نے ایک گینگسٹر کے بیٹے کی شکایت پر دائر کیے گئے مقدمے کے سلسلے میں بولی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس کو نوٹس جاری کردیا۔

مذکورہ گجراتی گینگسٹر کے بیٹے نے دعویٰ کیا کہ فلم 'رئیس' ان کے والد کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

سول کورٹ کے جج آر ٹی وٹسانی نے شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اور شریک پروڈیوسر ایکسل انٹرٹینمنٹ اور راہول ڈھولکیا پروڈکشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے اگلے ماہ 11 مئی تک جواب طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں:’رئیس‘ کے اداکاروں سے سیکھنے کو ملے گا،شاہ رخ

شاہ رخ خان فلم 'رئیس' میں ایک گجراتی گینگسٹر رئیس خان کے روپ میں نظر آئیں گے جبکہ ماہرہ خان ان کی بیوی کا کردار کریں گی اور نوازالدین صدیقی ایک پولیس افسر کے رول میں نظر آئیں گے۔

'رئیس' رواں برس 3 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

کہا جارہا ہے کہ فلم مبینہ طور پر عبدالطیف نامی ایک گینگسٹر کی زندگی پر مشتمل ہے، جن کے بیٹے مشتاق احمد نے فلم کے اجراء کے ساتھ ساتھ اس کے تشہیری مواد کے خلاف بھی حکم امتناعی حاصل کرنے کی کوشش کی.

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ ماہرہ خان کی صلاحیتوں سے متاثر

فلم کی وجہ سے پہنچنے والے نقصانات کی مد میں 101 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا کہ فلم کے دوسرے حصے میں عبدالطیف کی زندگی کو انتہائی ہتک آمیز انداز میں پیش کیا گیا ہے جس سے ان کے خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

درخواست گزار کا دعویٰ ہے کہ جب فلم کے اسکرپٹ پر تحقیق کی جارہی تھی تو ان کے خاندان کے افراد سے رابطہ کیا گیا اور پروڈیوسرز نے بھی اس بات کی تشہیر کی ہے کہ یہ فلم عبدالطیف کی زندگی پر مشتمل ہے۔

رپورٹس کے مطابق عبدالطیف قتل اور اغواء سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ انڈرورلڈ کے ڈان داؤد ابراہیم کے گینگ کا حصہ تھا۔

عبدالطیف کو 1995 میں گرفتار کیا گیا اور 1997 میں سبرماتی جیل سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران وہ پولیس کے ہاتھوں مارا گیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024