• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شاہ رخ کے بیٹے کو ابھی ڈیبیو نہیں کروا رہا، کرن

شائع April 26, 2016
شاہ رخ خان اپنے بڑے بیٹے آریان خان کے ہمراہ—۔فوٹو/ بشکریہ این ڈی ٹی وی
شاہ رخ خان اپنے بڑے بیٹے آریان خان کے ہمراہ—۔فوٹو/ بشکریہ این ڈی ٹی وی

ممبئی: بولی وڈ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کرن جوہر نے واضح کیا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو اپنی فلم 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر' کے سیکوئل میں ڈیبیو نہیں کروا رہے۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق جب کرن سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ آریان خان کو 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2' میں لانچ کر رہے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ 'آریان کو اگلے 5 سال تک اپنی تعلیم مکمل کرنی ہے، جس کے بعد وہ فیصلہ کرے گا کہ وہ فلموں میں کام کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔'

کرن نے مزید کہا کہ 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2' کی کاسٹ اور کریو کے اعلان تک سب کو انتظار کرنا چاہیے۔

جب کرن سے شاہ رخ کے چھوٹے بیٹے ابرام کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا وہ اگلے ماہ 3 سال کا ہوجائے گا، لہذا میں اسے 20 سال بعد اپنی فلم میں کاسٹ کروں گا، لیکن اس سے پہلے آریان کو فلموں میں متعارف کراؤں گا۔

مزید پڑھیں:’شاہ رخ فیملی سے بڑھ کر ہیں‘

حال ہی میں شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ ان کا بیٹا آریان پہلے اپنی گریجویشن مکمل کرے گا اور پھراگر وہ چاہے تو بولی وڈ میں کیریئر کا آغاز کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو کے دوران کرن جوہر کا کہنا تھا کہ شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کو اگر کوئی بولی وڈ میں لانچ کر سکتا ہے تو وہ صرف میں ہوں۔

کرن کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ خان ان کے لیے فیملی سے بڑھ کر ہیں اور ان کا رشتہ شاہ رخ کے بعد اب ان کے تینوں بچوں سے بھی بہت خاص ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024