• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

شرمناک یومِ تاسیس

شائع April 26, 2016 اپ ڈیٹ April 27, 2016

سیاست مہذب معاشرے کا ایک اہم جزو ہے۔ پر ہماری سیاسی جماعتوں کے پاس مہذب معاشرے کی تعمیر کا فن ہو یا نہ ہو، رہی سہی تہذیب ختم کرنے کا فن بخوبی موجود ہے، جس کا اندازہ مجھے اتوار کے دن منعقد کردہ پاکستان تحریک انصاف کے جلسہء یومِ تاسیس میں جا کر ہوا۔

زیادہ تمہید کی ضرورت نہیں، مگر بتانے کے لیے بس اتنا ہی کافی ہے کہ خان صاحب نے پارٹی کے 20 سال پورے ہونے کا جشن سجایا، جسے بدقماشوں نے خوب رج کے منایا۔

جو آنکھوں نے دیکھا، اس کی من و عن منظر کشی مناسب نہیں، مگر یہ کوئی ساڑھے نو بجے کا وقت تھا۔ کنٹینر پر بنے ڈائس سے کپتان خان ملک میں نظامِ شریعت، خواتین کے حقوق اور خود موصوف کی عظیم خدمات گنوا رہے تھے۔

اسٹیج سے چند گز کے فاصلے پرخواتین انکلوژر تھا جو خار دار تاروں سے گھرا تھا۔ اوپر خان صاحب زور خطابت دکھا رہے تھے، نیچے ان کے کارکن نہتی خواتین پر زورِ بازو آزما رہے تھے۔ میں نے ساتھی رپورٹر کو کہا کہ اوچھے نوجوان دانت نکالے دیوانہ وار عورتوں کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ عمران خان نے دورانِ تقریر دو بار اپنے انصافینز کی ہذیانی کیفیت کو دیکھا ہے، نوٹس ضرور لیا جائے گا ... مگر کہاں جناب۔

پڑھیے: کردار کی 'مشکل تبدیلی' کون لائے گا؟

اوپر لیڈر صاحب تقریر جھاڑتے رہے، نیچے ان کی پارٹی کارکنان کی عزتیں اچھالی جاتی رہیں۔ میں اپنے کیمرا مین کے ساتھ کھڑی اسی خوش فہمی میں مبتلا رہی شاید اب کوئی سخت تنبیہ آئے، شاید کہ اب خان صاحب کی غیرت جوش مارے، مگر لیڈر نے تیرے میرے سب کے احتساب کا مطالبہ بارہا دہرایا، مگر اپنی ناک کے نیچے خواتین کی عزتوں سے ہونے والے کھلواڑ پر ناپسندیدگی کا اک حرف نہ اگلا۔

چھوڑیے صاحب، کیسا لیڈر کہاں کی لیڈری جو اپنے ہی آپے سے باہر کارکن نہ سنبھال پائے؟ تولیدی عمل سے متعلق الطاف حسین کے 'فکر انگیز' لیکچر پر تنقید تو کی جاسکتی ہے، مگر یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ ایم کیو ایم اپنے کارکنوں کی ایسی تربیت اور تنظیم سازی کرتی ہے، جہاں لیڈر کے بے سر و پا خطاب کو بھی کارکن ایسے سنتے ہیں جیسے سر ہلایا تو چڑیا اڑ جائے گی۔

پی ٹی آئی تو ایم کیو ایم کے ان جلسوں کا عشر عشیر بھی نہیں جن میں ہزاروں کے مجمعے میں کسی کمبخت کی مجال نہیں جو کسی خاتون کو چھو بھی سکے۔ مختصر یہ کہ نہ جانے کس خمار میں چور تحریک انصاف کے کارکن اپنی ہی پارٹی کی معزز خواتین کارکنان پر ٹوٹ پڑے۔

بہکے بہکے قدموں کے بیچ میں جو خار دار تاریں آئیں وہ اس مجمعے نے اکھاڑ پھینکیں۔ خان صاحب فرما رہے تھے کہ ملک میں بھوک ہے، بدحالی ہے، واقعی جلسے میں شریک مردوں کی اکثریت جیسے کسی شدید جنسی بھوک سے بدحال تھی۔ وہ نہ کسی ماں کے لعل لگ رہے تھے نہ کسی بہن کے بھائی۔

تاریخ کے اوراق خواتین کی آمریت کے خلاف مزاحمت سے بھرے پڑے ہیں۔ وہ تحریکیں ایسی جمہوریت کے لیے ہرگز نہیں تھیں جہاں سیاسی جلسوں میں عزتوں کو پامال کیا جائے، بلکہ ان کا مقصد خواتین کو مساوی حقوق دلوانا اور ملک میں روشن خیالی کو بیدار کرنا تھا۔

ہمارے ملک کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے خواتین کی سیاست میں شمولیت لازمی و ملزوم ہے۔ لیکن اگر پاکستان تحریکِ انصاف جیسی جماعت جو بوسیدہ اور گلے سڑے نظام کو بدل دینے کی علمبردار ہے، اس کے جلسوں میں بھی اس طرح کے واقعات ہوں گے، تو خواتین سیاسی عمل کا حصہ کیسے بنیں گی؟

عمران خان نے خواتین کی اپنی سیاسی جماعت میں آنے کے لیے ہمت تو بہت بندھائی تھی، اور کنٹینر پر خواتین کو جمہوری حقوق دلوانے کے وعدے بھی ببانگِ دہل کیے، لیکن یہ کیا خان صاحب، آپ کی آنکھیں تو ایک چھوٹے سے میدان میں ہونے والی بدسلوکی کو نہ دیکھ سکیں، تو ایوانِ بالا سے ملک بھر میں ہونے والی بدسلوکی پر آپ کیسے ردِ عمل دیں گے؟

عمران خان صاحب ہمیں معلوم ہے کہ آپ کی سیاست روشن خیالی پر یقین رکھتی ہے لیکن اسی روشن خیالی میں سے تھوڑی روشنی نکال کر تاریک جلسہ گاہ پر ڈالیے، اور دیکھیے کہ کہیں آپ کے کارکن ایسی حرکتیں تو نہیں کر رہے جس کی وجہ سے مخالفین کو آپ پر انگلیاں اٹھانے کا موقع ملے، اور آپ کا سر شرم سے جھک جائے؟

اگر ایسی بے غیرتی پر ماتم کرتی خواتین کے نوحے آپ کی سماعت بے پرواہ تک پہنچ پائیں تو پارٹی کے 20 سال پورے ہونے کا ایسا شرمناک جشن منانے پر اگلے اتوار اسی ایف نائن پارک میں صاف شفاف تحریک انصاف کی رسم قل رکھ لیجیے گا۔ اور اگر ایسا نہیں ہوسکتا تو کم از کم ایک مذمتی بیان ہی جاری کر دیں؟

عفت حسن رضوی

عفت حسن رضوی اسلام آباد کی نجی نیوز ایجنسی کی کاریسپانڈٹ ہیں اور بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے ساتھ بطور فری لانس کالم کار وابستہ ہیں۔

انہیں ٹوئٹر پر فالو کریں: IffatHasanRizvi@

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (28) بند ہیں

Malik USA Apr 26, 2016 08:27pm
I do not agree with you writer. Your article has a very narrow mind. First of all I am not IK lover nor a member of PTI. But this time you see he is the only man in Pakistan who stood against the corrupt politician otherwise they all of them are keen to shake hand with each other. Because they have got the nation to make foolish and rule. If most of the participant were flourished those who attended his Jalsa. But tell me he IK was wrong saying that how the common people are suffering this country.
ibrahim kumbhar Apr 26, 2016 11:22pm
zbrdast,,,
حافظ Apr 27, 2016 05:22am
اگر پی ٹی آئی ایک جلسہ نہیں سنبھال سکتی تو ملک کیا چلائے گی۔
Saeed Anjum Apr 27, 2016 08:28am
Now ,Imran Khan look like in route to PM seat not for change Pakistan or New Pakistan, Why I said , Shah Mahmood Q. Tareen Khan, JI, etc.... At time of election ,He ignored the peoples who struggle with him , Now he find any reason to not run for election in his own party ,, WHY...?
Waseem Apr 27, 2016 09:55am
I really appreciate your courage to write this, we should learn to say WRONG if there is something wrong instead of just blind following of our so called leaders whoever he/she is!
Waseem Apr 27, 2016 09:55am
I really appreciate your courage to write this, we should learn to say WRONG if there is something wrong instead of just blind following of our so called leaders whoever he/she is!
Naveed Farooqui Apr 27, 2016 09:55am
pory country ma ek MQM he party sahe ha jis ka discipline bhot acha ha ,
حمیداللہ خٹک Apr 27, 2016 10:09am
اس قوم میں سیاسی شعورکمی ہے،اچھے اور برے میں تمیز کی صلاحیت اور دوراندیشی کا فقدان ہے۔کسی نے خوش نما نعرہ لگادیا آو دیکھا نہ تاو یہ اس کے پیچھے چل پڑی۔اس نےدھوکا دے دیا یہ پھر اسی طرح کی کسی اور شعبدہ باز کو ڈھونڈنے لگی۔روٹی کپڑا ،مکان کانعرہ ہو،یاچھولو آسمان یا پھر تبدیلی کا۔نعرے سب ہی اچھے ہیں لیکن نعروں سے آگے بھی تو کوئی چیز ہوتی ہے۔جو لوگ اپنے گھرمیں کسی خاتون کو خوش نہ رکھ سکے اورجو پروگرام میں کسی خاتون کی حفاظت نہ کرسکے اور جو اپنی پارٹی میں انصاف نہ کرسکے، اس سے کس تبدیلی اورکس انصاف کی توقع رکھی جائے۔جس دن ہم نے اس طرح سوچنا شروع کیا وہ دن واقعی تبدیلی کا پیغام لے آئے گی۔
ahmed Apr 27, 2016 10:14am
your article was a very biased madam mian sahib will be happy if he would read it
Qamar Haider - Jeddah Apr 27, 2016 11:17am
Jeeti raho, khush raho Iffat Hasan Rizvi. Aapney kalma-e-haq baland kia. Allah twt aapko iska ajr ata farmayega insha'ALLAH.
arman Apr 27, 2016 11:54am
i dont agree with writer
arman Apr 27, 2016 11:55am
@Naveed Farooqui hmm jis mae khwateen intimate takreer b aram se snti hain
Sharminda Apr 27, 2016 01:55pm
Exaggerated view.
حمیداللہ خٹک Apr 27, 2016 02:17pm
@Naveed Farooqui اگرایسا ہے تو پھر دوسرا نمبر چھوٹو گینگ کا ہونا چاہیے
toseef Apr 27, 2016 05:49pm
@Malik USA I Agree with you
Nizamuddin Ali Apr 27, 2016 06:16pm
@Malik USA Malik Saheb, Were you there. The lady is the witness, so please shut up.
Nizamuddin Ali Apr 27, 2016 06:20pm
The comparison between Karachi & Islamabad " jalsa " says it all. There is a difference between the cultures of these two cities. Sadly the Karachi has changed a lot due to migration, but we are not there yet.
salman faridi Apr 27, 2016 06:23pm
very nice Blog. Good work
zaheer iqbal Khan Apr 27, 2016 06:38pm
Weldon you r repotting i sure imran khan P.T.I consider immorale and Shame ful moment of pti Tigers i also appreciate the repoter and you r worthy paper .
Hasan MD Apr 27, 2016 07:07pm
Yes Agreed 110%, no discipline just "Dhoka".
Malik USA Apr 27, 2016 08:39pm
@Nizamuddin Ali This is the mindset of Pakistan. Just see your statement what your saying in response to my comment. Nobody is courage to listen others and have good argument. Just you want to shut my mouth by force and I want to shut your month by force. My brother create tolerance among with each other. We can have the argument bu we should not have keep in the mind like saying "Just Shutup". Please create tolerance because the biggest achievement of our PROPHET was Tolerance. And this is the reason nobody is ready to listen each other. Everybody thinks he is correct, might be I may be wrong and might be you are wrong.
Dr.Afzaal Malik Apr 28, 2016 01:36am
عمران خان کو خود نوٹس لینا ہو گا۔ ایسے عناصر جو پارٹی میں موجود دوسروں کی بہنوں بیٹیوں کے تقدس کا خیال نہیں کرتے کس منہ سے اپنی بہنوں بیٹیوں کی عزتوں کی حفاظت کر پائیں گے۔ جلسوں میں عموماً سازشی عناصر اور مخالفین کے لوگ بھی شامل ہوتے ہیں لہٰذا تحقیقات کے بعد ایسے عناصر کا سراغ لگایا جانا چاہئے جو تحریک انصاف کی بدنامی کا باعث بنے۔ پاکستان کی مجموعی آبادی کا نصف سے زائد خواتین پر مشتمل ہے‘ خواتین کو اعتماد اور عزت دیئے جانے سے آئندہ الیکشن میں صورتحال بہت مختلف ہو سکتی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جلسوں میں شامل ہونے والے بعض ایسے عناصر کا محاسبہ کیا جائیگا جو پوری پارٹی کیلئے بدنما داغ بن چکے ہیں۔ پارٹی کی نیک نامی کو فوری بحال کرنے کی ضرورت ہے۔
Shahid Hamid Apr 28, 2016 01:40am
shame to you Imran Khan
MsKhan Apr 28, 2016 02:18am
Shame is a small word for blind PTI followers who refuse to accept wrong and have nothing better to say or perform than to point at Nawaz Sharif all the time. I am certainly not voting for PTI again. I was never a NS supporter, he is not even popular in our area but after years of watching Imran turn into a master political hypocrite of the highest order I will prefer Nawaz Sharif any day over him and his goons.
shafiq Apr 28, 2016 08:03am
Respected Syster, When a Muslim is not leaving according to commandment of Allah Almighty, How he can give respect and right to others especially for women. In 2014, when Imran Khan leave for srike in Islamabad with PAT, Same situation was there. But I do not know why people are blid and do not point out where are mistakes. As for as rights of women and any other problem soultion is concerned, only an Islamic state can solve these issue. If I am not wrong then according to my knowledge and research, the country where women are being mosttly behaved like you mentioned (or even much more) us USA and at second number it is India.
Jehanzeb Apr 28, 2016 10:34am
اعتراض تو صحیح مگر وجوہات غلط۔ پی ٹی آئی نے اس معاملے کی انکوائری شروع کر دی ہے۔ عمران خان نے سٹیج سے بھی منع کیا اور اس معاملے پر معافی بھی مانگی۔ پولیس نے بروقت کاروائی بھی کی۔ کراچی کے جلسوں میں بدتمیزی تو دور کی بات کوئی اعتراض بھی کر دے تو انہیں ابدی نیند سلا دیا جاتا ہے۔
Pakistan Zindabad Apr 28, 2016 12:01pm
@حمیداللہ خٹک Article ka Koi Jawab Nahe PTI k Pass, Is leye Dosron par Char hai kado. Be a disciplinarian Party. Give respect to Women. And Accept Truth. Naya Paksitan Asay he nahe Banta. Mamoo.
Malik USA Apr 28, 2016 09:38pm
@MsKhan I am happy to see your comment "I am certainly not voting for PTI again. I was never a NS supporter, he is not even popular in our area but after years of watching Imran turn into a master political hypocrite of the highest order I will prefer Nawaz Sharif any day over him and his goons." This is the reason NS and AZ they are preparing our leader to rule over us. They will be so happy to see ur comment. Sharif Family Zindabdad, next time Balaval Bhutto Zindabad

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024