• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سورن سنگھ کی آخری رسومات اداکردی گئیں

شائع April 23, 2016
سورن سنگھ کی آخری رسومات ادا کی جارہی ہیں—اے پی۔
سورن سنگھ کی آخری رسومات ادا کی جارہی ہیں—اے پی۔

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی اور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اقلیتی امور سورن سنگھ کی آخری رسومات اداکردی گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق سردار سورن سنگھ کی آخری رسومات بونیر پیر بابا میں ادا کی گئیں ۔

وزیر اعلی خیبر پختون خوا، اراکین اسمبلی اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میںآخری رسومات میں شرکت کی ۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں اقلیتی رکن اسمبلی قتل

سورن سنگھ کے رشتہ دار ان کے قتل پر غم کا اظہار کررہے ہیں—اے پی۔
سورن سنگھ کے رشتہ دار ان کے قتل پر غم کا اظہار کررہے ہیں—اے پی۔

سورن سنگھ پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر اعلی کے مشیر برائے اقلیتی امور تھے۔

رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی نے سورن سنگھ کی جمہوری وسیاسی خدمات کوشانداراندازمیں خراج تحسین پیش کیا۔

دوسری جانب سورن سنگھ کے قتل کے خلاف سکھ برادری نے خیبرپختونخوا میں 3روزہ سوگ کا اعلان کیاہے۔

ان کی آخری رسومات میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی—اے پی۔
ان کی آخری رسومات میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی—اے پی۔

ڈان نیوز کے مطابقسکھ برادری کاکہناہے کہ حکومت ان کے قاتلوں کوگرفتارکرکے قانون عبرتناک سزادے ۔

سورن سنگھ کے قتل کے خلاف ملتان میں بھی احتجاج کیاگیا جہاں نواں چوک پرہونے والے مظاہرے میں اقلیتی برادری کےساتھ سول سوسائٹی نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے سورن سنگھ کی یادمیں شمعیں روشن کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ضلع بونیر میں سورن سنگھ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

سورن سنگھ نے 2011 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس سے قبل وہ جماعت اسلامی سے وابستہ تھے۔

ادھر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ سورن سنگھ کو سکھ مذہب سے تعلق رکھنے کی وجہ نہیں مارا بلکہ انھیں نشانہ بنانے کی وجہ ان کا حکومتی عہدیدار ہونا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024