• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

پاناما لیکس:وزیراعظم اولاد کو بچانے کیلئے پرعزم

شائع April 21, 2016 اپ ڈیٹ April 19, 2017

اسلام آباد: وزیر اعظم آفس کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف اپنے تینوں بچوں کو منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے الزامات سے بری کرانے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیر اعظم آفس کے قریبی ذرائع نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے بالکل وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے، چاہے پھر وہ اپنے اعلان کردہ عدالتی کمیشن کے ذریعے ہو یا پھر کسی دوسرے فورم پر اس کی تحقیقات ہوں، حکومت یہ معاملہ جلد نمٹانا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاناما لیکس پر جوڈیشل کمیشن مسترد

وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں اور حکمراں جماعت کے آفس بیئررز نے پس پردہ گفتگو میں ڈان کو بتایا کہ اگر عدالتی کمیشن کے قیام کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں سے کوئی اتفاق رائے نہیں ہوتا، تو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا تجویز کردہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا آپشن بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق نواز شریف نے لندن سے وطن واپسی کے بعد اپنا دن آفس کے فیملہ ونگ میں گزارا۔

مزید پڑھیں: پاناما لیکس: شریف خاندان کا دفاع نہ کرنے پر مریم ناخوش

وفاقی حکومت کے قانونی مشیر نے ڈان کو بتایا کہ ہم نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے اور اگلا قدم، اسحاق ڈار کی جانب سے پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ کے بعد اٹھایا جائے گا۔

اپوزیشن جماعتوں کے مطالبے پر حکومت کے ممکنہ ردعمل کے حوالے سے گفتگو میں شریک مسلم لیگ (ن) کے ایک قانون ساز نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر عدالتی کمیشن چیف جسٹس آف پاکستان یا سپریم کورٹ کے کسی حاضر سروس جج کی نگرانی میں تشکیل دیا جاتا ہے، تو حکومت اس حوالے سے چیف جسٹس کا جواب مانگنے کے آپشن پر بھی غور کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شریف خاندان کی 'آف شور' کمپنیوں کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے کی کسی بھی فورم پر تحقیقات کی جائیں، معاملے کو قانونی طریقے سے نمٹایا جائے گا تاکہ مستقبل میں وزیر اعظم کے بچوں کو اس حوالے سے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ پاناما لیکس میں وزیراعظم کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز اور صاحبزادی مریم نواز کو برٹش ورجن کے جزائر میں آف شور کمپنیوں کا مالک بتایا گیا تھا۔

یہ خبر 21 اپریل 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

ahmaq Apr 21, 2016 01:50pm
is qaziyey meyN jo zehniy tor par ziyada mustaid huva woh kaamyab aor doosara nakaam ho jaye ga-------------------bazahir is qaziye ka anjaam bhi dr arslan iftikhaar key faisaley ki tarah honey jaa raha hey
فیصل Apr 21, 2016 05:49pm
NS never learn lesson from his past mistakes.

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024