• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'طبی دورے' پر وزیراعظم کی لندن میں شاپنگ

شائع April 16, 2016 اپ ڈیٹ April 17, 2016
اسکرین شاٹ—۔
اسکرین شاٹ—۔

ویسے تو وزیراعظم نواز شریف 'طبی دورے' پر لندن کے لیے روانہ ہوئے تھے، لیکن انھیں کپڑوں کے ایک مہنگے اسٹور کا 'دورہ' کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا.

ہوا کچھ یوں کہ اپنے دورہ لندن کے دوران وزیراعظم نے سیوائل رو (Savile Row) پر واقع ایک لگژری ٹیلرنگ اینڈ فیبرک اسٹور 'اسکیبل' (Scabal) کا بھی 'دورہ' کیا، جہاں کام کرنے والے ایک ملازم نے ان کے ساتھ تصویر بھی کھنچوائی.

یہ تو واضح نہیں ہے کہ سینڈر ہینز (Sander Heyns) نامی مذکورہ ریٹیل اسسٹنٹ نے وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ یہ تصویر کب کھینچوائی، لیکن سینڈر نے یہ تصویر جمعے کی شام اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی، تاہم واضح رہے کہ یہ تصویر ہفتے کی دوپہر ڈیلیٹ کردی گئی.

دلچسپ بات یہ رہی کہ اسکیبل کے مذکورہ ملازم نے پہلے نواز شریف کا عہدہ 'صدرِ پاکستان' لکھ ڈالا تھا تاہم ان کے فالوورز نے نشاندہی کی کہ یہ 'پاکستان کے وزیراعظم' ہیں۔

واضح رہے کہ اسکیبل، لندن کے پوش علاقے مے فیئر میں واقع ہے، جہاں سے لندن کا طبقہ اشرافیہ خریداری کرتا ہے.

اس طرح بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ دورہ لندن کے دوران وزیراعظم کا منصوبہ ہے کہ اپنی وراڈروب میں مزید کپڑوں کا بھی اضافہ کیا جائے.

شاپنگ کے دوران وزیراعظم پینٹ شرٹ کے اوپر بلیک جیکٹ پہنے ہوئے نظر آئے جبکہ انھوں نے گلے میں ایک سلک رومال بھی ڈال رکھا ہے.

دوسری جانب اسکیبل کے نمائندے نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (3) بند ہیں

sharamsaar Apr 16, 2016 05:39pm
ویسے تو وزیراعظم نواز شریف 'طبی دورے' پر لندن کے لیے روانہ ہوئے تھے، لیکن انھیں کپڑوں کے ایک مہنگے اسٹور کا 'دورہ' کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا. His excellencey bimaar heyN lekin itney bhi naheyin
ahmaq Apr 16, 2016 09:06pm
@sharamsaar Even though people are trying to say different things, EVERY one knows every thing and so is our his excellencey
Kamal KSA Apr 16, 2016 11:03pm
I respect more our watchman as he works really hard to earn his bread with honesty, dedication and without LIES. Our rulers even can't match him.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024