• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آپریشن'ضرب آہن' کا چارج فوج نے سنبھال لیا

شائع April 16, 2016

راجن پور: پنجاب کے ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان کے کچے کے علاقے میں ’چھوٹو گینگ‘ کے خلاف پولیس کے آپریشن کے 19ویں روز پاک فوج نے آپریشن کا چارج سنبھال لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کچے میں آپریشن کا چارج پاک فوج نے سنبھال لیا ہے، چھپے ہوئے مجرموں کا گھیراؤ مزید سخت کردیا گیا ہے جبکہ پولیس اور رینجرز پہلے ہی آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کی کامیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور آپریشن کے مقاصد کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ روجھان کے کچے کے علاقے میں ’چھوٹو گینگ‘ کے خلاف آپریشن میں پولیس کی ناکامی کے بعد فوج کے دستوں اور ایس ایس جی کمانڈوز کو علاقے میں طلب کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’چھوٹو گینگ‘کےٹھکانوں پرہیلی کاپٹروں کی شیلنگ

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوج اور سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں اب تک 7 مجرمان اور 6 پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ چھوٹو گینگ ںے 24 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

مجرمان یرغمال اہلکاروں کی رہائی کے بدلے فرار ہونے کے لیے محفوظ راستے کا مطالبہ کر رہے ہیں، تاہم سیکیورٹی فورسز نے ان کا یہ مطالبہ کردیا۔

مزید پڑھیں: 'چھوٹو گینگ کیخلاف جانی نقصان کی وجہ ناقص منصوبہ بندی'

گزشتہ روز پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے چھوٹو گینگ کے مشتبہ ٹھکانوں اور بنکروں کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

’ضرب آہن‘ کے نام سے جاری اس فیصلہ کن آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کو مارٹر گولوں کی صورت میں رینجرز کی مدد بھی حاصل ہے۔

علاقے میں آپریشن کے باعث کرفیو بھی نافذ کردیا گیا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Shabeeh Apr 16, 2016 02:07pm
Police ky mahkma ka drama band kerdain to acha hy jb sab km army ko kerna hy to hmara taxez ka ziya kyun?
ahmaq Apr 16, 2016 11:56pm
Why all operations are done with zarb? why not operation chotoo?

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024