• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ڈان میڈیا گروپ اب فلم نگری کا بھی حصہ

شائع April 14, 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

ڈان میڈیا گروپ نے فلم نگری میں بھی قدم رکھ دیا اور پہلی فلم مٹیلہ فلمز کے اشتراک سے بنائی جائے گی۔

ڈان میڈیا گروپ کی کمپنی ہیرالڈ انٹرٹینمنٹ نے ڈان فلمز کے بینرز تلے فیچرز فلمیں بنانے کا اعلان کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پہلے مرحلہ میں ایوارڈ یافتہ فلم زندہ بھاگ بنانے والے ادارے مٹیلہ فلمز کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

ہیرالڈ انٹرٹینمنٹ اور مٹیلہ فلمز نے ملکی سینما میں تاریخ رقم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مٹیلہ فلمز کے سی ای او مظہر زیدی نے کہا کہ ابھی تو پاکستانی سینما کا سفر شروع ہوا ہے اور متعدد ایسی کہانیاں ہیں جنہیں ملکی ہی نہیں غیرملکی ناظرین کے سامنے بھی پیش کرنے کی ضرورت ہے،ڈان اور متیلہ فلمز کا اشتراک اسی سمت میں چلنے کا صرف ایک آغاز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مٹیلہ فلمز اور ہیرالڈ انٹرٹینمنٹ اپنی فلموں میں پرانے اداکاروں کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی متعارف کرائیں گے۔

ہیرالڈ انٹرٹینمنٹ کی چیف ایگزیکیٹو آفیسر ناز فزین سہگل نے کہا کہ ڈان فلمز ابھرتی ہوئی پاکستانی فلم انڈسٹری کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہے اور ناظرین کیلئے معیاری فلمیں بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ہم پاکستانی فلموں کو دنیا میں بہترین مقام دلانے میں اپنا کردار ادا کرسکیں گے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024